270کلومیٹرسری نگر جموں شاہراہ پر عائد پابندیوںمیں4سال بعد مکمل نرمی 0

270کلومیٹرسری نگر جموں شاہراہ پر عائد پابندیوںمیں4سال بعد مکمل نرمی

پھلوں سے لدے ٹرکوں اور عام ٹریفک کوغیر محدود نقل وحمل کی اجازت

مال بردارگاڑیوں آمدورفت میں اضافہ اور عوام کےلئے سفر مزید سہل ::صوبائی کمشنر کشمیر

سری نگر:۱۱،ستمبر: : ایک اہم پیش رفت میں، ڈویڑنل کمشنر کشمیروجے کماربیدھوری نے 270 کلومیٹر طویل سری نگر جموں شاہراہ پر پابندیوں میں مکمل نرمی کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ فوری طور پر، پھلوں سے لدے ٹرکوں اور شہری ٹریفک دونوں کو ہائی وے تک غیر محدود رسائی یانقل وحمل کی اجازت ہوگی۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے14 فروری 2019 کو لیتھ پورہ،پلوامہ میں ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے کے بعد سیکورٹی کی ازسرنو تشخیص کے بعد، سری نگر جموں شاہراہ پر فورسزقافلے اور غیر قافلے کی نقل و حرکت کےلئے ایک شیڈول نافذ کیا تھا۔ تاہم، حالیہ برسوں میں ہائی وے کےساتھ سیکورٹی کی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری کی وجہ سے، ڈویڑنل کمشنر وجے کمار بیدھوری نے ان فوائد کو عام لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔صوبائی کمشنر نے پیر کو یہاں کہاکہ سرینگرجموں قومی شاہراہ پر سیکورٹی کا منظرنامہ وقت کےساتھ ساتھ نمایاں طور پر بہتر ہوا ہے۔اس کے نتیجے میں، چیف سکریٹری جموں و کشمیر ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی طرف سے سڑک کی صورت حال پر مکمل نظر ثانی کے بعد، پھلوں سے لدے ٹرکوں اور عام لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس فیصلے سے اشیاءکی آمدورفت میں اضافہ اور عوام کےلئے سفر کو مزید سہل بنانے کی توقع ہے، جو خطے کےلئے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں