پلوامہ /ندائے کشمیر/تنہا ایاز/
اونتی پورہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کی 130 بٹالین کی جانب سے جسمانی طور معذور افراد کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا ،جس کا افتتاح کمانڈنگ آفیسر راجیو یادو نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق چرالی گنڈ اونتی پورہ میدان میں سی آر پی ایف کی 130 بٹالین اونتی پورہ نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب میں سی آر پی ایف کے کمانڈنگ آفیسر راجیو یادو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب میں ندائے کشمیر کےچیف ایڈیٹر معراج الدین فراز، محکمہ بجلی کے ملازم و الیکٹریکل ایمپلائز یونین پلوامہ شوپیاں کے پریزیڈنٹ میر امتیاز راجپوری اور ندائے کشمیرکے آن لائن ایڈیٹر شاہد مقبول اور انچارج سوشل میڈیاکے علاوہ دیگر کئی شخصیات نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں پلوامہ ،سرینگر ،شوپیان ،اننت ناگ اور کلگام کی ٹیموں نے شرکت کی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں منجیت پال کی ٹیم پلوامہ نے سرینگر کو ہرایا ۔ٹورنامنٹ کے پہلے روز کئی میچ کھیلے گئے ۔اس موقع پر 130 بٹالین کے سی او راجیو یادو نے کہا کہ جسمانی طور خاض افراد معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا ایسے افراد میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور ان کے ٹیلنٹ کو ابھارنا اور پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے آگے بھی سی آر پی ایف اس طرح کے کھیل مقابلوں کا اہتمام کرے گا۔ جسمانی طور معذور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ندائے کشمیر کے مدیر اعلیٰ معراج الدین فراز اور محکمہ پاور ڈپارٹمنٹ کے سینئر ملازم میر امتیاز راجپوری گراؤنڈ میں موجود رہے ۔انہوں نے تالیاں بجاکر ان کا حوصلہ بڑھایا۔ اورآخر پر منجیت پال جو کہ ندائے کشمیر کے رپورٹر بھی ہیں کی ٹیم پلوامہ کو مبارک باد پیش کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
0