ساہتیہ اکادمی نئی دلی کی جانب سے کشمیری سپموزیم کا اہتمام 0

ساہتیہ اکادمی نئی دلی کی جانب سے کشمیری سپموزیم کا اہتمام

پروفیسر رشید نازکی کی شخصیت اور ادبی خدمات کو اجاگر کیا گیا

بانڈی پورہ / ساہتیہ اکادمی نئی دلی کی جانب سے آج گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بانڈی پورہ کے آڈیٹوریم میں کشمیری زبان و ادب کی ممتاز شخصیت مرحوم پروفیسر رشید نازکی کے ادبی خدمات کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں کشمیری سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا۔ سمپوزیم کا عنوان پروفیسر نازکی: شخصیت اور کارنامہ تھا اور یہ تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔ پہلی نشست کی صدار ادبی مرکز کمراز کے صدر اور نامور براڈکاسٹر محمد امین بٹ نے کی جبکہ ایوان صدارت میںساہتیہ اکادمی نئی دلی کے کشمیری ایڈوائزری بورڈ کے کنونیر پروفیسر شاد رمضان، سی ای او بانڈی پورہ محمد امین بیگ، پروفیسر نازکی کے فزند محمد مبشر نازکی موجود تھے۔ ممبر کشمیری ایڈوائزری بورڈ ساہتیہ اکادمی ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے تعارفی کلمات پیش کیے۔ اس موقعے پر پروفیسر شاد رمضان نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پروفیسر رشید نازکی کشمیرے زبان و ادب کے ممتاز ادبائ￿ اور دانشوروں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی ادبی خدمات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ محمد امین بٹ نے صدارتی خطاب میں پروفیسر نازکی کی شاعری اور تخلیقی ادب پر بات کی۔ دوسری نشت کی صدارت پروفیسر محمد اسماعیل آشنا نے کی جبکہ ایوان صدارت میں پرنسپل گورنمٹ گرلز ہائر سیکنڈری بانڈی پورہ رفیق احمد پرے اور میر داچھی گامی ایوان صدارت میں موجود تھے۔ تقریب پر ڈاکٹر علی محمد نشتر، عبدالاحد حاجنی، شوکت شان، عادل محی الدین، میر طارق اور منصور منتظر کی جانب سے چھ پْر مغز مقالے پیش کیے گئے جن میں مقالہ نگاروں نے پروفیسر نازکی کی زندگی اور ادبی خدمات کے مختلف پہلوں کو اجاگر کیا۔ دوسری نشست کے دوران ایوان صدارت میں موجود گورنمٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بانڈی پورہ کے پرنسپل محمد رفیق پرے نے پروفیسر رشید نازکی کی یاد میں منعقد تقریب کے لئے مذکورہ ادارے کا منتخب کرنا باعث خوشی اور باعث سعادت تصور کیا۔ انہوں نے کہا کہ رشید نازکی جیسی عظیم شخصیت کے اثر و رسوخ اور علمی بصارت کا دائرہ کافی وسیع ہے اور ہمیں فخر حاصل ہے کہ ہم اْن کو یاد کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کا حصہ بنے۔ اس موقعے پر انگریزی اور کشمیری زبان کے نامور شاعر اور ادیب پروفیسر اسماعیل آشنا نے اعلان کیا کہ محبوب العالم کالیج آف ایجوکیشن امسال سے رشید نازکی کی ادبی خدمات کو یاد کرنے کے لئے رشید نازکی ایوارڈ عطائ￿ کرے گا جوکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اْستاد کو دیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس سال کا ایوارڈ محمد رفیق پرے، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بانڈی پورہ کو دیا جائے گا۔ تقریب میں شعرائ، ادبا اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ سکولی طالبات کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں جن دیگر شخصیات نے حصہ لیا اْن میں ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کے کشمیری ایڈوائیزری بورڈ کے ممبر شبنم تلگامی، میونسپل کمیٹی بانڈی پورہ کے صدر بشارت حسین نجار، ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹرمصطفی، جی این زاہد، محمد منور پروانہ، گْل تنویر، شاکر شفیع، جاوید جواد، شبیر احمد شبیر، عادل اسماعیل، عاشق حسین وانی و دیگران قابل ذکر ہیں۔ محمد مبشر نازکی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈاکٹر ریاض الحسن اور مجید مجازی نے بالترتیب پہلی اور دوسری نشست کی نظامت کے فرائز انجام دئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں