270کلومیٹرسری نگر جموں شاہراہ پر عائد پابندیوںمیں4سال بعد مکمل نرمی 0

سرینگر میں رواں ماہ کے آخر سے سمارٹ بس سروس چالو ہوگی / صوبائی کمشنر کشمیر

مسافروں کو نہ صرف آسائش بلکہ شام کے اوقات گاڑیاں بھی دستیاب رہیں گی

سرینگر /19اگست / سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سرینگر میں رواں ماہ کے آخر سے سمارٹ بس سروس چالو کی جائے گی کی بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ بس سروس شروع ہونے کے ساتھ ہی لوگوں کو راحت نصیب ہو گی جبکہ شام دیر گئے تک سرینگر میں مسافروں کیلئے گاڑیاں دستیاب رہیں گی ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بیدھوری نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر سے سرینگر میں سمارٹ بس سروس شروع کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت اس بس سروس کی شروعات ہو رہی ہے جس سے لوگوں کو آسائش ہو گی اور انہیں شام دیر گئے تک مسافروں کو گاڑیاں دستیاب رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت 100 بسیں سرینگر میں چلیں گی جس کیلئے ایک گاڑی آزمائشی طور پر سرینگر میں چل رہی ہے اور روا ں ماہ کے آخر تک ہر ماہ 30 بسیں سڑکوں پر آئیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بس سروس کو لوگوں کی آسائش اور سہولیا ت کیلئے چالو کیا جار ہا ہے اور سروس سے شام کے اوقات میں لوگوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں