19 سے26 اگست تک کشمیر ویمنز کرکٹ لیگ2023 0

19 سے26 اگست تک کشمیر ویمنز کرکٹ لیگ2023

شیر کشمیر اسٹیڈیم، سری نگر میں8روزہ ٹورنامنٹ میں12ٹیمیں شامل

افتتاحی تقریب میں کرکٹر میتھالی راج اور26اگست کوفائنل میںLGمنوج سنہا مہمان خصوصی

سری نگر:۷۱، اگست : کشمیر ویمنز کرکٹ لیگ 19 اگست سے26 اگست تک شیر کشمیر اسٹیڈیم، سری نگر میں31 سب ایریا اور چنار کور کے زیراہتمام ہونے والی ہے۔ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں کشمیر کے سبھی اضلاع کی 12ٹیمی ںشامل ہیں، 19 اگست2023 کو صبح 9 بجے افتتاحی تقریب کےساتھ کشمیر ویمنز کرکٹ لیگ 2023شروع ہوگی۔جے کے این ایس کے مطابق پی آراؤ ڈیفنس سری نگرنے مزید بتایاکہ شرکاءکی ایک شاندار فہرست کےساتھ، کشمیر ڈبلیو سی ایل کرکٹ کی عمدگی کا جشن بن رہا ہے۔ کشمیرخطے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی12 ٹیمیں8 دنوں کے دوران مقابلہ کریں گی، جو اپنی شاندار صلاحیتوں اور کھیل کے تئیں جنون کا مظاہرہ کریں گی۔انہوںنے کہاکہ ٹیموں کی کھلاڑی ہر میچ میں پلیئر آف دی میچ کے ٹائٹل، بہترین بلے باز اور ٹورنامنٹ کے بہترین باو ¿لر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ٹائٹل کے لئے پسینہ بہائیں گے۔ اس کے علاوہ فاتح اور رنر اپ کو ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ پی آراؤ ڈیفنس سری نگرنے بتایاکہ کشمیر ویمنز کرکٹ لیگ 2023 کا فائنل میچ میں26 اگست2023 کو دوپہر 2بجکر30منٹ پر شیڈول ہے۔دنیا کی نامور کرکٹر میتھالی راج اس تقریب میں بطور معزز مہمان شرکت کریں گی۔ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کےلئے مشہور، میتھالی راج نے دنیا بھر کے لاتعداد کرکٹرز کو متاثر کیا ہے اور وہ ثابت قدمی اور لگن کی علامت بنی ہوئی ہیں۔ اس کی موجودگی بلاشبہ ٹورنامنٹ کے جوش و خروش اور وقار کو بلند کرے گی، جو تمام حاضرین پر ایک انمٹ نشان چھوڑے گی۔مزید برآں منوج سنہالیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر کشمیر ڈبلیو سی ایل کے فائنل کے مہمان خصوصی کے طور پر اس موقع پر شرکت کریں گے۔ کھیلوں میں ان کی قابل ذکر شراکت اور کشمیر میں ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کےلئے غیر متزلزل حمایت نے اُنھیں اس اہم موقع پر فائز کرنے کا بہترین انتخاب بنایا ہے۔ پی آراؤ ڈیفنس سری نگرنے کہاکہ یہ باوقار ایونٹ کرکٹ کے شائقین اور کھلاڑیوں دونوں کےلئے اہمیت رکھتا ہے جو طویل عرصے سے ایسی غیر معمولی صلاحیتوں کو قریب سے دیکھنے کے موقع کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ چنار کور وادی میں کھیلوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلئے پرعزم ہے۔ پی آراؤ ڈیفنس سری نگرکے مطابق کھیلوں کے کامیاب ایونٹس کے انعقاد کی بھرپور تاریخ کے ساتھ، چنار کور مسلسل کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو بے مثال تجربات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں