2014میں ایک طالبہ پر تیزاب پھینکنے کا معاملہ 0

نابالغ بیٹے کو قتل کرنے کے الزام میں

ایک شخص کو عدالت نے مجرم قراردیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی

سرینگر/17اگست//اپنے بیٹے کو مبینہ طور پر زہر دیکر مارنے والے شخص کے خلاف عدالت نے دس برس مقدمہ چلانے کے بعد عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ مجرم پر دس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائدکیا گیا ہے ۔سی این آئی کے مطابق رام بن کی ایک عدالت نے ایک شخص کو جموں و کشمیر کے ضلع میں تقریباً 10 سال قبل اپنے دو سالہ بیٹے کو زہر دے کر ہلاک کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع اور سیشن جج، رام بن، آر ایس جسروتیا نے انڈ گاؤں کے رہنے والے محمد شفیع کو اس کے بیٹے محمد سلیمان کے قتل میں مجرم قرار دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ لڑکا 30 اکتوبر 2013 کو اپنے گھر میں مشکوک حالات میں مردہ پایا گیا اور دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ شفیع نے بچے کو زہریلی کیڑے مار دوا پلائی تھی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ اس کے مطابق 30 نومبر 2013 کو قتل کا مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کے خلاف 26 جنوری 2014 کو عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔انہوں نے کہا کہ آخر کار شفیع کو عمر قید اور 10,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ترجمان نے کہا کہ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں