سیاچن گلیشر پر آگ کی ایک ہولناک واردات رونما 0

سیاچن گلیشر پر آگ کی ایک ہولناک واردات رونما

فوجی کیپٹن از جاں ، 3 فوجی زخمی، علاج کیلئے اسپتال منتقل

سرینگر /19جولائی / بلند ترین سیاچن گلیشر پر آگ کی ایک ہولناک واردات میں فوجی کیپٹن جھلس کر ہلاک ہو گیا جبکہ تین دیگر فوجی اہلکار زخمی ہو ئے ۔ سی این آئی کے مطابق سیاچن گلیشر پر بدھ کی صبح آگ لگنے کے واقعے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور تین فوجی زخمی ہو گئے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ گلیشر پر آج صبح آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک کیپٹن رینک کا افسر ہلاک اور تین فوجی زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت کیپٹن انشومن سنگھ، رجمنٹل میڈیکل آفیسر کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تین دیگر اہلکاروں کو دھواں سانس لینے اور جھلس جانے کے نتیجے میں انہیں زخمی حالت میں نکل کر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ دفاعی ترجمان نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ صبح 3بجکر 30منٹ پر پیش آیا جس دوران ایک فوجی کپیٹن جھلس کر لقمہ اجل بن گیا جبکہ تین فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گئے جن کا اسپتال میں علاج و معالجہ جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں