وومید گروپ کی جانب سے سات روزہ پگاہ تھیٹر فیسٹول 2nd ایڈیشن کا سرینگر میں ہوا آغاز 0

وومید گروپ کی جانب سے سات روزہ پگاہ تھیٹر فیسٹول 2nd ایڈیشن کا سرینگر میں ہوا آغاز

فیسٹول میں جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کاہے اشتراک

شافیہ گلفام/سرینگر/ سرینگر کے ٹائگور ہال میں آج سے سات روزہ تھیٹر ڈرامہ فیسٹول کاآغاز ہوا۔ اس ڈرامہ فیسٹول کا انعقاد وومید نامی کلچرل گروپ نے جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ اینڈ کلچر اینڈ لینگویجز کے اشتراک سے کیاہے۔ پگاہ نام سے اس تھیٹر فیسٹول کے 2nd ایڈیشن میں سات فوک اور ماڈرن ڈرامہ حاضرین کے روبرو کھیلے جائیں گے۔فیسٹول کا آغاز اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے سیکریٹری بھارت سنگھ منہاس۔ معروف براڈکاسٹر ستیش ومل۔ادبی مرکز کمرازکے صدر اور معروف کلچرل ایکٹوسٹ محمد امین بٹ.معروف ہدایتکار۔پیشکار۔اداکار ڈاکٹر عیاش عارف اور لوگ جنشکتی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے صراف کے ہاتھوں سے کیا گیا۔ کے۔ فیسٹول کے آغاز میں ایک پینل ڈسکشن کااہتمام ہواجس میں کشمیری تھیٹر اور کشمیری زبان کے حوالے سے پینل میں شریک مقرر نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس پینل ڈسکشن میں محمد امین بٹ۔ ڈاکٹر عیاش عارف اور ریشی رشید نے حصہ لیا۔
فیسٹول کے پہلے روز کشمیر بھگت تھیٹر سے وابستہ فنکاروں نے بکر وال پأتھر منظور احمد میرکی ہدایت میں پیش کیا جس سے حاضرین نے کافی سراہنا کی۔ فیسٹول ڈاریکٹر روہت بٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہےیہ ڈرامہ فیسٹول 16 جولائی تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں