گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے تحریک ساز ادیب شاعر اور ادبی مورخ عبدالاحد آزاد کے یوم وصال پر تقریب 120

گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے تحریک ساز ادیب شاعر اور ادبی مورخ عبدالاحد آزاد کے یوم وصال پر تقریب

ندائے کشمیر/محمد ادریس

گلشن کلچرل فورم کشمیر نے جموں وکشمیر کلچرل اکیڈیمی کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج ماگام میں تحریک ساز ادیب شاعر اور ادبی مورخ عبدالاحد آزاد کی75ویں برسی کے موقعے پر ایک شاندار ادبی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت معروف ادیب،شاعر اور گلشن کلچرل فورم کشمیر کے صدر سید بشیر کوثر نے کی۔ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ماگام پروفیسر (ڈاکٹر) محمد حسین ملک بحثیت مہمان خصوصی جبکہ سرکردہ ادیب اور شاعر نثار گلزارمہمان ذی وقار کی حثیت سے صدارتی ایوان میں موجود تھے۔ تقریب میں ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں کے علاوہ اساتذہ اور کالج کے طالبان علموں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب کی پہلی نشست میں عبدالاحد آزاد کے ادبی کارناموں کے مختلف گوشوں پر مقالے پیش کیۓ گیۓ۔

جن میں گلشن بدرنی سید بشیر کوثر اور آن لائن موڈ پر شمشاد کرالہ واری کا مقالہ شامل ہے۔ اس نشست میں کئ آزاد شناس شخصیتوں نے آزاد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے تعیں اپنے اپنے تاثرات پیش کیۓ۔ جن میں پروفیسر اظہار الحق سربراہ شعبہ کشمیری گورنمنٹ ڈگری کالیج ماگام بھی شامل ہیں۔ آزاد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے تعیں ایک مخصوص مشاعرہ بھی پروگرام کا حصہ تھا۔ جس کی صدارت نثار گلزار نے کی اس خصوصی مشاعرے میں جو شعراء شریک ہوۓ ان میں لطیف نیازی، نثار گلزار، مقبول شیدا، خورشید خاموش، ممتاز گوپھبلی، ارشاد ماگامی، ڈاکٹر اظہار الحق اور ڈاکٹر محمد ادریس شامل ہیں۔ پروگرام کا آغاز نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا جس کو پیش کرنے کی سعادت فورم کے نائب صدر لطیف نیازی نے حاصل کی۔ جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ فورم کی جانب سے تحریک شکرانہ کارڈنیٹر پیرزادہ محمد اشرف نے پش کیا۔ شرکاء نے فورم کی اس کوشش کو ایک کامیاب کوشش اور آزاد کی یاد میں ایسی تقاریب کو تحریک ساز اقدام قرار دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں