پلوامہ اور شوپیان میں ڈسڑکٹ فینسنگ چمپئن شپ اختتام پزیر 108

پلوامہ اور شوپیان میں ڈسڑکٹ فینسنگ چمپئن شپ اختتام پزیر

عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/

پلوامہ/ تنہا ایاز/ ضلع پلوامہ میں ڈسڑکٹ فینسنگ چمپئن شپ اختتام پزیر ہوئی ۔بڑی تعداد میں مقامی بچوں نے چمپئن شپ میں شرکت کرکے اپنے جوہر دکھائے۔چمپئن شپ کا انعقاد ڈسڑکٹ فینسنگ ایسوسی ایشن نے جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے جے اینڈ کے ایمیچر فینسنگ ایسوسی ایشن کے بینر تلے منعقد کیا۔اختتامی تقریب میں سپورٹس اسٹیڈیم کے منیجر بشیر احمد ،سپورٹس کونسل کے منظور احمد، آصف الطاف اور منظور احمد کے علاوہ دیگر کئی شخصیات نے شرکت کی۔چمپئن شپ کے دوران ڈسڑکٹ فینسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سمیر احمد نے اس کھیل کے متعلق جانکاری دی۔اس موقع پر مہمان خصوصی بشیر احمد نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی ضروری ہے۔چمپئن شپ میں 80 کے قریب کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو آخر میں میڈل اور ٹرافیز سے نوازا گیا۔ادھر شوپیان میں بھی ڈسڑکٹ فینسنگ چمپئن شپ اختتام پزیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں