28فرور بروز منگل سے وادی کے تمام سکول کھل جائیںگے 75

28فرور بروز منگل سے وادی کے تمام سکول کھل جائیںگے

سرکاری سطح پر تیاریاں مکمل کی گئیں سکولوں میں مارچ سے نیا تعلیمی کلینڈر شروع ہوگا

سرینگر 23فروری //وادی کشمیر میں منگل وار 28فروری کو قریب2ماہ بعد دوبارہ سکول کھل جائیں گئے اور تمام تعلیمی اداروں میں باضابطہ درس و تدریس کا کام شروع ہوگاجبکہ نئے تعلیمی سال کی شروعات بھی پہلی مرتبہ مارچ سیشن سے ہوگی ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں 28فروری برو ز منگل وار سے وادی کے تمام پرائمری سطح سے سکول کھل جائیں گے جس دوران میونسپل حدود میں آنے والے اور حدود سے باہر کے سکولوں کیلئے فی الحال اوقات کارمیں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے ۔ ادھرچھوٹے بچے سکول جانے کیلئے تیاریاں کررہے ہیں اور ان میں بڑا جوش دکھائی دے رہا ہے ۔سرمائی تعطیلات ماہ دسمبر سے شروع ہوئی تھی جس کے تحت دو ماہ تک وادی کشمیر میں تمام سکولی ادارے بند رہے جس کے نتیجے میں پرائمری سطح سے ہائر سیکنڈریوں میں تعلیمی سرگرمیاں بند رہیں اب قریب 2ماہ بعد وادی میں تمام چھوٹے بڑے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل رہے ہیں۔ رواں برس ماہ مارچ سے نئے تعلیمی سال کی شروعات ہورہی ہے اور یہ پہلی مرتبہ ہے جب وادی کشمیر میں تعلیمی سال نومبر کے بجائے مارچ سے شروع ہورہا ہے اس کے ساتھ ہی نئی تعلیمی پالیسی کے تحت سکولوں میںدرس و تدریس کا کام شروع ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں