بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان 76

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ/کانگریس کی جانب سے ٹانگہ لے کر سڑکوں پر احتجاج

سرینگر ؍22،جون؍موجودہ لاک ڈون کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کئی بار اضافے کے خلاف جموں میں کانگریس لیڈران اور کارکنان نے سڑک پر ٹانگہ لے کر زور دار احتجاج کیا۔احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا تھا موجودہ لاک ڈون کے دوران لوگ فاقہ کشی کے شکار ہوئے ہیں وہی دوسری جانب مہنگائی کا نہ تھم نے والا سلسلہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق موجودہ لاک ڈون کے دوران ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف سوموارکو جموں کے شہیدی چوک میں زور دار احتجاج کیا۔احتجاج کے دوران لوگوں نے ایک ٹانگہ بھیہ ساتھ میں اٹھا یا تھا جس اس بات کی عکاسی کرتا تھا کہ اب مہنگائی کے نتیجے میں پرانے طرز کی زندگی گزارنے پور لوگ مجبور ہیں ۔اس دوران احتجاج میں شامل لوگوں نے بتایا موجودہ لاک دون کے نتیجے میں پہلے ہی لوگوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے جس کے نتیجے میں عوام طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے بتایا سرکار کو یہ پتہ نہیں کہ لوگ 3ماہ سے بیٹھے ہیں مشکل سے کھانا کھا رہے ہیں اوپر سے مہنگائی کے باعث شدید پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں گاڑی مالکان اور ریکشا والے سخت پریشانیوں میں پہلے ہی مبتلا تھے اور اب موجودہ صورت حال نے رہی صیح کسر پوری کی ہے ۔انکا کہنا کہ لوگ تین ماہ کی لاک ڈون کے نتیجے میں دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے ہیں اور دوسری طرف سرکار قیمتوں میں ہر ہفتے اضافہ کرتا ہے جو افسوس کی بات ہے ۔/کے این ایس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں