94

وادی کے اطراف و اکناف میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا خوش آئیند قدم

پلوامہ// وادی کے اطراف و اکناف میں کرکٹ ٹورنامنٹوں کا انعقاد کرنا اگرچہ خوش آئیند قدم ہے تاہم ایسے بھی افراد کرکٹ ٹورنامنٹوں کا انعقا کرتے ہیں جنہیں کرکٹ کے بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں ہوتا ہے۔ ان لوگوں نے اس کو محض کاروبار بنایا ہے۔ اس خیالات کا اظہار جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ کے نامور ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روئف الرفیق نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق اگرچہ ایک طرف وادی میں کرکٹ سرگرمیاں عروج پر ہیں اور اس حوالے سے اطراف و اکناف میں کرکٹ ٹورنامنٹوں کا انعقاد ہورہا ہے جن میں کرکٹ شائقین بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیںوہی کرکٹ ٹورنامنٹوں کا انعقاد کرنے والے آرگنائزرس کرکٹ ٹورنامنٹ کو اختتام کرنے میں تین تین چار چار مہینے لگاتے ہیں جسے کرکٹ کھلاڑیوں کا وقت ضائع ہورہاہے۔ اس حوالے سے معروف ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روئف الرفیق نے اپنے تعثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹورنامنٹوں کا انعقاد کرنا خوش آئیند بات ہے تاہم ایسے بھی افراد ٹورنامنٹوں کا انعقاد کرتے ہیں جنیں ایک طرف کرکٹ کے رولز کی علمیت ہی نہیں ہوتی ہے تودوسری طرف ٹورنامنٹوں کو اختتام کروانے میں کافی ٹائم لگواتے ہیں جسکے نتیجے میں کرکٹ شائقین کو بھی دلچسپی نہیں رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ لمبے عرصے کے لیے نہیں بلکہ مختصر وقت میں ختم ہونا چاہیے تاکہ کرکٹ کھلاڑیوں کا وقت بھی ضائع ہونے سے بچ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں