104

پی ایس ایل میچز کے دوران گراؤنڈ میں بھارتی شائقین کا جوش

متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے کے لیے آئے تماشائیوں میں کئی بھارتی مداح بھی دیکھے گئے جنہوں نے پاکستانی شائقین کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے عالمی معایر کی لیگ قرار دیا۔

ہر باؤنڈری اور وکٹ پر اپنی ٹیم کی حمایت پر خوشیاں مناتے یہ بھارتی شہری اپنے کام دھندوں سے خصوصی وقت نکال کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ دیکھنے آئے۔

ملتان سلطان کی حمایت کرنے والے ایک بھارتی شخص کا کہنا تھا کہ ‘اب تک ٹورنامنٹ میں تمام کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس دی۔

اپنے پسندیدہ پاکستانی کھلاڑی کے بارے میں بتاتے ہوئے بھارتی تماشائی کا کہنا تھا کہ شعیب ملک اور وہاب ریاض ان کے پسندیدہ ترین کھلاڑی ہیں۔

پی ایس ایل کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے ٹاکرے کا مزاح لینے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ایک اور بھارتی مداح کا کہنا تھا کہ ‘جی بالکل، ہم اسی لیے تو یہاں آئے ہیں’۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان اس قسم کے مقابلے کرائے جانے کی ضرورت پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی مداح کا کہنا تھا کہ کھیل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کا ذریعہ ہیں اور اس میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل کو کھیل کی طرح لینا چاہیے جس کا مزاح دونوں جانب کے افراد لیں اور اس ہی طرح سے تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔ تمام بھارتی مداحوں کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کی بحالی پر ملے جلے تاثرات پائے گئے۔

بھارتی شائقین نے دونوں ممالک کی پریمیئر لیگز میں ایک دوسرے کھلاڑیوں کے راستے کھولنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں