86

کھیلوں کو فروغ دینے کی کوششیں جاری

پلوامہ میں  بین القوامی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

ضلع پلوامہ میں کھیلوں کو مزید فروغ دینے کی غرض سے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی طرف سے مختلف کھیلوں کیلئے بین الاقوامی طرز پر بنیادی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔
اس ضمن میں محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سلیم الرحمان کی انتھک کوششیں قابل ستائش ہونے کے ساتھ ساتھ اثر انداز بھی ثابت ہورہی ہیں۔ اگر چہ ضلع پلوامہ سے وابستہ کھلاڑی کئی ایک کھیل کے میدانوں میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ لیکن یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ضلع میں کافی ابھرتے ہوئے کھلاڑی ایسے بھی موجود ہیں جن کو اگر اچھے میدان ، جانکاری استاد اور بہترین کھیل سامان مہیا کیا جائے تو وہ دن دور نہیں کہ ضلع پلوامہ کو بین الریاستی اور بین القوامی کھیل نقشے پر بھی اپنا مقام حاصل ہوگا۔
ضلع میں اکثر نوجوان کرکٹ ، فٹ بال والی بال کھیلتے ہی نظر آتے ہیں مگر محکمہ طرف سے متعارف کئے گئے کچھ نئے کھیلوں میں بھی بچے اب خاصی دلچسپی کامظاہرہ کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ پہلے نوجوان صرف اور صرف تفریحی لمحات کو گزارنے کیلئے ہی کھیلوں میں حصہ لیتے تھے۔ اور کھیل میں گزارے ہوئے وقت کو ذیاں سمجھا جاتا تھا لیکن آج کی تاریخ میں ایک بچہ کھیل کود کے ذریعے سے وہی شہرت وہی عزت، وہی دولت اور وہی نام حاصل کرسکتا ہے جو کہ ایک بڑی ڈگری یا کوئی بڑا امتحان پاس کرکے حاصل کی جاتی ہے
یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی وساطت سے آج تک بے شمار نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے بین الریاستی مقابلوں میں نہ صرف شرکت کی ہے بلکہ ریاست جموں و کشمیر کیلئے باعث فخر بھی ثابت ہوئے ہیں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کرکٹ، فٹ بال ، والی بال، کھو کھو، کبڈی کے علاوہ مارشل آرٹ اور کئی دیگر کھیلوں میں اکثر وبیشتر میدان مارلیتے ہیں۔ حال ہی میں منعقدہ بین لالریاستی سکی مارشل آٹ چمپین شپ جو کہ جمو وکشمیرکے کھلاڑیو جیتی جس میں متعدد کھلاڑی ضلع پلوامہ سے وابسطہ تھے
بچوں میں کھیل کود کے تیس جوش اور ولولہ اور کچھ ر گزرنے کی تمنا کو دیکھ کر ضلع میں تعینات سپورٹس آفیسر نورالحق نے اس بات کو سنجیدہ لیتے ہوئے محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سلیم الرحمان سے اس ضمن میں متعدد ملاقاتیں کیں اور حکومت جموں و کشمیر کی طرف سے وضع کردہ اسکیم Augmation of sports infrastructureکو بروئے کار لاتے ہوئے ڈائریکٹر صاحب نے ضلع میں کئی جگہوں پر کھیلوں کیلئے جدید طرز پر میدان تعمیر کرنے کو منظوری دی جن میں کئی ایک پر کروڑوں روپیہ سے زیادہ کی لاگت کو بھی منظوری ملی اس میں مہجور میموریل بایزہائر سکینڈری سکول پلوامہ میں پانچ کروڑ روپیہ کی لاگت سے Synthetic hockey turf تعمیر کی جارہی ہے جو کہ پوری وادی میں ایک ماڈل Terf کے طور پر بنائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ہائر سکینڈری سکول ترال، پنگلن، کاکاپورہ، اور مڈل سکول سیمو میں Synthetic والی بال کوٹ ،ہائی سکول لاسی پورہ، ناینہ بتہ پورہ، ترال بالا،ا مڈل سکول بٹہ پورہ اور کھیل میدان للہ ہار میں Syntheticہینڈ بال کوٹ، ہائر اسکنڈری ترال، ڈاڈسرہ سپورٹس سٹیڈیم پلوامہ اور پلے فیلڈ ٹانچہ باغ پانپور میں Synethiticباسکٹ بال کوٹ، کھیل میدان راجپورہ ہائرسکینڈری سکول نیوہ، کوئل اور ہائی سکول اچھن میں کنکریٹ باسکٹ بال کوٹ، ہائرسکینڈری سکول پانپور، کھریو گرلز ہائی سکول رتنی پورہ اور ہائی سکول مڈورہ میں Syntheticبیڈ منٹن کوٹ ، سپورٹس سٹیڈیم پلوامہ اور کھیل میدان للہار میں پریکٹس وکٹ تعمیر کئے جارہے ہیں ان میں سے سبھی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے اور کچھ کام آخری مرحلے میں ہیں۔ امید ہے کہ ان کھیل گاہوں کے تیار ہوتے ہی ضلع میں کھیل اور کھلاڑی دونوں نئی بلندیوں کو طے کریں گے اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی ضلع کے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر اور اپنے کوخوابوں کو پورا کرنے کی امید اُجاگر ہوگی۔
اس پر سونے پہ سہاگا ضلع میں تعینات ڈپٹی کمشنر جناب راگو لنگر صاحب ثابت ہوئے جنہوںنے ضلع میں کئی ایک جگہوں پر نہ صرف کھیل کے میدان تعمیر کروائے بلکہ محکمہ وائی ایس ایس پلوامہ کے ذریعے ضلع سے تعلق رکھنے والے مختلف کھلاڑیوں اور ٹیموں کو کھیلوں کا سامان مہیا کروایا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کھیلوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو 26جنوری اور 15اگست کے موقعوں پر جو عزت افزائی کی اس نے کھلاڑیوں میں نیا جوش اور ولولہ بھر دیا یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس عمل سے ضلع سے وابستہ کھلاڑیوں میں ہم کسی سے کم نہیں کا جذبہ بھی اُجاگر ہوا اور نئے کھلاڑیوں کیلئے بھی یہ عمل اعلیٰ درجے کی حوصلہ افزائی ثابت ہورہا ہے کھلاڑیوں کی بقأ کے لئے جہاں ایک طرف سے محکمہ جدید طرز کے میدان تعمیر کررہا ہے وہیں دوسری طرف کھیل کود سے وابستہ اساتذہ بیرون ریاست ملک کے نامور سکولوں اور کالجوں میں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں