اپنی پارٹی، خشبو بھگت اے ڈی سی سے ملاقی 0

اپنی پارٹی، خشبو بھگت اے ڈی سی سے ملاقی

قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے ای رکشا مالکان کیخلاف کارروائی کی مانگ

کٹھوعہ:اپنی پارٹی کی ترجمان خشبو بھگت کی قیادت میں ایک وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ رنجیت سنگھ سے ملاقات کی۔ وفد میں آٹو یونین کٹھوعہ صدر وجے کمار، نائب صدر اور دیگر ممبران بھی شامل تھے ۔ انہوں نے ای رکشا مالکان/ڈرائیوروں کی طرف سے محکمہ ٹرانسپورٹ کی ہدایات کی خلاف ورزیاں کرنے سے متعلق میمورنڈم پیش کیا۔ وفدنے بتایاکہ یہ خلاف ورزیاں مختلف روٹس اور ممنوعہ علاقوں میں ہورہی ہیں لہٰذا کمرشیل مسافر گاڑیوں کو قواعد وضوابط کا پابند بنایاجانا چاہئے۔خشبو بھگت نے اے ڈی سی کٹھوعہ سے کہاکہ” تمام ای رکشا مالکان کو سخت ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ ای رکشا کو جموں کٹھوعہ قومی شاہراہ پر لکھن پور سے لونڈی موڑ تک نہ چلائیں۔ موصوفہ نے بتایاکہ اِن ای رکشا مالکان کو موٹر ویکل ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی تنبیہ دی گئی مگر پھر بھی غیر قانونی عمل سے باز نہیں آرہے۔ ضلع کٹھوعہ میں تمام روٹس پر ای رکشا کی طرف سے جاری 24ہدایات کی لگاتار خلاف ورزی ہورہی ہے ۔ یہ دیگر مسافر گاڑی مالکان کے حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ خلاف ورزیوں کی وجہ سے مسافر گاڑی مالکان میں تشویش کی لہر ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ای رکشا والے مسافروں سے زیادہ چارج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری آرڈرز کی عمل آوری کے لئے افسران کی ٹیم تشکیل دی جائے جوکہ مختلف روٹس جن میں لنڈی اور ملحقہ علاقے 10 کلومیٹر کے دائرے تک کے علاقے،چکرا اور ملحقہ علاقے 10 کلومیٹر کے دائرے ، ہری پور پڈل اور 10 کلومیٹر تک ملحقہ علاقے، مڑہین اور ملحقہ علاقے 10 کلومیٹر کے دائرے تک، منی بسوں اور قومی شاہراہ کے موجودہ روٹس کو چھوڑ کر ہریہ چک اور ملحقہ علاقہ 10 کلومیٹر کے دائرے تک کا علاقہ اور کوٹ پنوں اور ملحقہ 10 کلومیٹر تک کا علاقہ سخت نظر رکھی جائے۔ اے ڈی سی کٹھوعہ نے وفد کو بغور سنا اور یقین دلایاکہ اِس ضمن میں فوری عمللی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں