0

جموں کشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسوی ایشن کی جانب سے بڈگام میں 6 اور 7 ستمبر کو ٹرائلز کا اہتمام

پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/
ضلع بڈگام میں 6 اور 7 ستمبر 2023 کو جموں کشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسوی ایشن کی جانب سے دو روزہ ٹرائلز کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس میں جونیئر ٹینس بال کے کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسوی ایشن کی طرف سے سپورٹس سٹیڈیم بڈگام میں 6 اور 7 ستمبر 2023 کو ٹرائلز کا اہتمام ہو رہا ہے۔ دو روزہ ان ٹرائلز میں انڈر 19 جونیئر ٹینس بال کے کھلاڑی لڑکے اور لڑکیاں شرکت کرسکتے ہیں۔ جموں کشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسوی ایشن کے ایک پریس ریلیز کے مطابق ان ٹرائلز میں جن کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا وہ بجبہارہ اننت ناگ میں 25 ستمبر 2023 کو شروع ہونے والے 31 ویں جونیئر نیشنل ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ بڈگام میں منعقد ہونے والے ان ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹرائلز کے روز 6 پاسپورٹ سائز فوٹو گراف ادھرکارڈ کی فوٹو سٹیٹ کاپی کے علاوہ فزیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ ضرور رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں