پاکستانی کھیل کی تباہ حالی پانچ سالوں میں صرف ایک کروڑ 39 لاکھ خرچ کیے گئے 0

پاکستانی کھیل کی تباہ حالی پانچ سالوں میں صرف ایک کروڑ 39 لاکھ خرچ کیے گئے

پانچ سالوں کے دوران ہاکی کے فروغ اور ترقی پر صرف ایک کروڑ 39 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، سالانہ اوسط اخراجات 30لاکھ روپے سے بھی کم رہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر برائے بین صوبائی رابطہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا ہے جس سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور ترقی پر پانچ سالوں کے دوران محض ایک کروڑ 39 لاکھ روپے کی معمولی رقم خرچ کی گئی،تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ہاکی پر سالانہ اوسط اخراجات 30 لاکھ روپے سے بھی کم رہے، 2018-19 میں ہاکی کی ترقی پر کوئی رقم خرچ نہیں کی گئی۔وزیر برائے بین صوبائی رابطہ نے بتایا کہ 2019-20 میں ہاکی کے شعبے پر 15 لاکھ روپے خرچ ہوئے جب کہ 2020-21 میں ہاکی کو 25 لاکھ روپے کی گرانٹ دی گئی۔تحریری جواب سے پتا چلتا ہے کہ 2021-22میں 20 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ اور 35 لاکھ کی خصوصی گرانٹ فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ 2022-23 میں ہاکی کے فروغ کے لیے 34 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں