7 روزہ پگاہ تھیٹر فیسٹول 2nd ایڈشن ٹائگور ہال میں ہوا اختتام پزیر 0

7 روزہ پگاہ تھیٹر فیسٹول 2nd ایڈشن ٹائگور ہال میں ہوا اختتام پزیر۔

فیسٹول کوکامیاب بنانے کے لئے تمام فنکار مبارکبادی کے مستحق!!فیسٹول ڈاریکٹر روہت بٹ

شافیہ گلفام/ سرینگر/ 17جولائی۔ٹائگور ہال سرینگر میں7 روزہ پگاہ تھیٹر فیسٹول اختتام پزیر ہوا۔ یہ تھیٹر فیسٹول رواں ماہ کی 10 تاریخ کو شروع ہواتھا جس میں وادی کے مختلف کلچرل گروپوں نے7 کشمیری اسٹیج ڈرامے جن میں 3 فوک ڈرامے بھی شامل ہیں پیش کئے۔ اس پگاہ تھیٹر فیسٹول کے آخری روز مہک ڈرامٹک کلب سرینگر سے وابستہ فنکاروں نے فرحت صدیقی کی ہدایت میں شہناز مشتاق کا تحریر کردہ کشمیری اسٹیج ڈرامہ (موج) حاضرین کے روبرو پیش کیا جس کی ٹائگور ہال میں موجود ڈرامہ شائقین نے کافی سراہنا کی۔ فیسٹول ڈاریکٹر روہت بٹ نے 7 روزہ پگاہ تھیٹر فیسٹول میں شرکت کرنے والے تمام کلچرل گروپوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید جتائی کہ وادی کے تھیٹر گروپ آنے والے وقت میں بھی اسی طرح ہمارا ساتھ دیتے رہیں گے اور وادی کے تھیٹر کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے جس کے لئے وومید گروپ انہیں ہروقت پلیٹ فارم مہیا کرنے کےلئے پیش پیش رہےگا۔انہوں نےفیسٹول کو کامیابی کے ساتھ اختتام تک پہنچانےکے لئے فیسٹول میں شرکت کرنے والے تمام کلچرل گروپوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لئے تمام فنکار مبارکبادی کے مستحق ہیں، اس فیسٹول کو احسن طریقے سے اختتام تک پہنچانے کے لئے انہوں نے خاص طور منظور احمد میر۔فوحت صدیقی۔ظفر احمد۔ارشدنوشہری۔زرینہ علی اور گلفام بارجی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ فیسٹول کے اختتامی تقریب پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ کئی صحافیوں کو اسناد سے بھی نوازا گیا اور فیسٹول کی تشہیر کے لئے ان کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔فیسٹول کی اختتامی تقریب میں ڈی۔ اے۔پی۔ کےسینئر لیڈر خالد طفیل مہمان خصوصی کے بطور شریک ہوئے۔معروف براڈکاسٹر اور آل انڈیانا ریڈیو سرینگر کے سینئر اناوسر رشید نظامی تقریب کی نظامت کار تھے۔ واضح رہے کہ اس پگاہ تھیٹر فیسٹول کا اہتمام وومید کلچرل گروپ اور اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز نے باہمی اشتراک سے کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں