37 سالہ شخص کو ڈیڑھ کلو بھنگ اسمگل کرنے کے جرم میں پھانسی دیدی گئی 0

37 سالہ شخص کو ڈیڑھ کلو بھنگ اسمگل کرنے کے جرم میں پھانسی دیدی گئی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے جرم میں مالائی نسل سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ شہری کو مشرقی ساحل پر واقع چانگی جیل میں پھانسی دی گئی۔ اس سے قبل ملزم نے کیس کو دوبارہ کھولنے کی استدعا کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔
بھنگ اسمگلنگ میں پھانسی پانے والے مجرم کی شناخت ان کے اہل خانہ کی جانب سے راز داری کو برقرار رکھنے کی درخواست کے تحت ظاہر نہیں کی گئی۔ انھیں 2019 میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔
37 سالہ شخص کی اس کیس کو دوبارہ کھولنے کی درخواست کو اپیل کورٹ نے بغیر کسی سماعت کے مسترد کر دیا تھا۔
سنگاپور میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسری پھانسی ہے۔ پہلی پھانسی 26 اپریل کو 46 سالہ تنگاراجو سپیا کو 1 کلوگرام (2.2 پاؤنڈ) سے زیادہ بھنگ کی اسمگلنگ کے جرم میں دی گئی تھی۔
اسی طرح مارچ میں شائع ہونے والی ڈرگ پالیسی ریفارم گروپ ہارم ریڈکشن انٹرنیشنل (ایچ آر آئی) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ گزشتہ برس منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 285 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی جو 2021 کے مقابلے میں دگنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں