70

۔۔۔۔ 29آر آر کی طرف سے بارہمولہ میں انڈور گیمز کا اہتمام

بارہمولہ//شبروز ملک /
فوج نے عوام سے منسلک ہونے اور نوجوانوں کو تعمیری طور پر مصروف رکھنے کی مستقل کوششوں کو برقرار رکھتے ہوئے ، اے او آر کے نوجوانوں کے لئے انڈور گیمس مقابلے کا انعقاد کیا ۔ شرکاء کی طرف سے دوستانہ اور غیر رسمی ماحول میں کیرم اور شطرنج جیسے کھیل جوش و خروش سے کھیلے جارہے ہیں۔ ایونٹ میں کل 28 امیدواروں نےحصہ لیا جن میں لڑکے اور لڑکیاںشامل ہیں۔ آج کا ایونٹ مدینہ پبلک اسکول ، گداکھڈ میں منعقد کیا گیا۔  اس دوران اس ایونٹ سے نوجوانوں کو بھی فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملا ۔ غیر رسمی بات چیت کے دوران نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کو تقویت بخشنے کے لئے ایسے مواقع فراہم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ جس کے بارے میں مذکورہ آفیسروں کا کہنا ہے کہ اسی طرح کے پروگرام مختلف اسکولوں میں منعقد کیے جائیں گے تاکہ نوجوان نسل اچھے سے پھولے اور پھلے۔ ۔خان پیٹھ آرمی کیمپ کی اس کاوش کو لوگوں نے سراہا ہےاور کہا کہ اس طرح کی بات چیت آرمی اور عوام کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں موثر ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں