امریکا کے قرضے 31.1 کھرب ڈالر کی بلندترین سطح پرپہنچ گئے 60

امریکا کے قرضے 31.1 کھرب ڈالر کی بلندترین سطح پرپہنچ گئے

 امریکا کے قرضے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جب کہ ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہے۔امریکا کے قرضے 31.1 کھرب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں جس کے بعد ریپبلیکنز کی اکثریت کے حامل ایوان نمائندگان اور صدر بائیڈن کے درمیان جاری محاذآرائی کے نتیجے میں ملک کے ڈیفالٹ کرنے اور مالی بحران کا شکار ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔سیکرٹری خزانہ جینٹ یلن نے ایوان کی سپیکر کیون میک کارتھی سمیت کانگریس کے رہنماؤں کو بتایا کہ ان کا محکمہ خصوصی کیش مینجمنٹ کے ذریعے ڈیفالٹ کے خطرے کو پانچ جون تک ٹال سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں