52

جہانگیر چوک سے ہارون تک مسافر گاڑیاںعصرکے بعد ہی ہوتی ہے سڑکوں سے غائب

مسافر سر راہ ہوجاتے ہیں پریشان، متعلقہ حکام سے اس حوالے سے مداخلت کی اپیل
سرینگر/25نومبر/سرینگر کے مضافاتی علاقوں جن میں جہانگیر چوک سے ہارون ، ڈلگیٹ، نشاط ، وشالیمار، لالچوک سے گلاب باغ، دارا ہارون ودیگر کیلئے دوپہر کے بعد ہی مسافر گاڑیوں کا ملنا دشوار بن جاتا ہے جس کے نتیجے مسافر طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈ یا کے مطابق موسم سرما شروع ہونے سے پہلے ہی سرینگر کے مضافاتی علاقوں کیلئے مسافر گاڑیاں دوپہر کے بعد ملنا دشوار بن جاتا ہے جس کی وجہ سے لالچوک و دیگر جگہوں سے اپنے اپنی منزلوں کی طرف جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس ضمن میں مسافروں نے شکایت کی ہے کہ جہانگیر چوک سے ہارون تک چلنے والی سومواور تویرا گاڑیاں دوپہر کے بعد ہی سڑکوں سے غائب ہوجاتی ہے اور سڑکوں پر مجبور مسافر اپنی اپنی منزلوں کی طرف جانے کیلئے مجبوراً آٹو ڈرائیوروں کے رحم و کرم پر پڑجاتے ہیں اس طرح سے آٹو ڈرائیور ان مجبور مسافروں کو من مانی کرایہ دینے پر مجبور کرتے ہیں ۔ ادھر ہارون کے علاوہ لالچوک سے براہ راست ڈلگیٹ نشاط شالیمار جانے والے سومو و دیگر چھوٹی مسافر گاڑیاں بھی مشکل سے ملتی ہے اس کے ساتھ ساتھ غلاب باغ براہ راستہ نوہٹہ ، دارا ہارون ، اور دیگر مضافاتی علاقوں کو جانے والی گاڑیاں بعد از 3چار بجے سے ملتی ہی نہیں ہیں ۔ مسافروں کے مطابق موسم سرماء جب موسم کی حالت دگرگوں رہتی ہے جس کی وجہ سے گاڑیاں سر شام ہی غائب ہوجاتی ہیں۔۔ مسافروں نے متعلقہ محکمہ کے افسران سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ روٹوں پر چلنے والی تویرایا سومو سٹینڈوں کو مذکورہ روٹوں پر گاڑیاں دستیابی رکھنے کیلئے پابند بنایا جائے ۔ ادھر سرینگر کے دیگر روٹوں پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کے متعلق بھی شکایات موصول ہوئی ہے کہ عصر کے بعد گاڑیاں ملنا مشکل بن جاتا ہے اور لوگ یا تو پیدل چلنے کیلئے مجبور ہوجاتے ہیں یا پھر آٹو رکھشائوں کو من مانگی دینے کے بعد اپنی منزلوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں