57

بڈگام بمنہ خمانی چوک سڑک پر ڈرین کا کام

گزشتہ تین ماہ سے سڑک پر ٹریفک بند عام لوگ پریشان

سرینگر/25نومبر/بڈگام بمنہ خمانی چوک، مرگنڈ سے بائی پاس تک سڑک پر ڈرین کی تعمیر کی جارہی ہے اور اس پروجیکٹ پر گزشتہ تین ماہ سے کام چل رہا ہے جس کے نتیجے میں مرگنڈ سے بائی پاس تک سڑک پر ٹریفک بند ہے جو عام لوگوں کیلئے باعث پریشانی بن گیا ہے ۔ لوگوں نے کہا ہے کہ اس سڑک پر گاڑیوں کی آواجاہی بند رہنے سے انہیں شدیت تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق بڈگام بمنہ خمانی چوک تک سڑک پر ڈرین کی تعمیر کی جارہی ہے جو گزشتہ تین ماہ سے جاری ہے تاہم اس ڈرین کے کام کے دوران مرگنڈ سے بائی پاس تک سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لوگوں نے کہا ہے کہ اس سڑک کو بپلک ٹرانسپورٹ کیلئے بند رکھنا عام لوگوں کیلئے باعث پریشانی بن گئی ہے ۔ لوگوں نے متعلقہ حکام سے اس سلسلے میںاپیل کی ہے کہ ڈرنیج کا کام جلد سے جلد مکمل کرکے سڑک کو قابل آمدورفت بنایا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے چھٹکارا ملے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں