ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر موجود سفیدو ں کے بوسیدہ درخت خطرے کا باعث

   144 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

برفباری کے دوران کبھی بھی گر کر بڑے حادثے کا بن سکتے ہیں موجب ، انتظامیہ خواب غفلت میں

شبروز ملک// سرینگر مظفر آباد نیشنل ہائی وے کے بیچوں بیچ ناربل سے پٹن تک استادہ سفیدے کے درختان بوسیدہ ہونے کےلئے لوگوں کے مال وجان کےلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔اب تک ان درختان کے گرنے سے دلدوز حالادثات پیش آئے جن میں کئی انسانی جانیں زیاں ہوئیں اورمالی نقصان بھی ہوا۔ نمائندہ شبروز ملک کے موصولہ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے کے دونوں کناروں پر سفیدے کے درختان موجود ہیں جبکہ اس درمیان کئی رہائشی مکانات پرسفید کے درختان بوسیدہ ہوچکے ہیں۔جن سے ان مکانات نقصان اور مکینوں کے جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔اس ضمن میں نمائندے کے ساتھ کرتے ہوئے پٹن کے مکینوں نے بتایاکہ ان کے مکانات کے بالکل نزدیک سفیدے کے درختان کھڑا ہیں اور بادو باراں و تیز ہوائوں کے دوران وہ خوفزدہ رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکینوں متعدد بار متعلقہ حکام کی نوٹس میں معاملہ لایا تاہم توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی جبکہ ایس ڈی ایم پٹن نے متعلقہ انجینئروں کو اس حوالے سے درختان کی موجودہ نوعیت دیکھ کرکاٹنے کی ہدایت دی تھی لیکن انہوں نے حکم عدولی کرکے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں سے وہ خطرات کو ٹالنے کےلئے متعلقین سے گذارشات کرتے رہے لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہوتا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے ایس ڈی ایم پٹن اور ڈپٹی کمشنر بارہمولہ سے اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے جانوں ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے لائحہ عمل ترتیب دیاجائے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے میں لیت ولعل سے کام لیا گیا تو اس صورت میں کوئی جانی یا مالی نقصان پہنچ جائے تو اس کی ساری ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔اس دوران نمائندے نے جب ایس ڈی ایم پٹن سید فہیم کے ساتھ بات کی تو موصوف نے اس معاملے کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا سدباب نکالنے کےلئے وہ غور کریں گے اوریقین دلاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کی نوٹس میں معاملہ لایا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.