الیکٹرانک گاڑیوں کوروک دینے پر کارپوریشن کے ملازمین سر آپااحتجاج 48

الیکٹرانک گاڑیوں کوروک دینے پر کارپوریشن کے ملازمین سر آپااحتجاج

سرکار گاڑیوں کوپھر سے چلانے کی اجازت دے
سرینگر/ 24 نومبر/ایس آر ٹی سی الیکٹرانک گاڑیاں بند کرنے کے فیصلے کے خلاف ملازمین نے شدید غم وغصے کاظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ایک طرف کارپوریشن خود کماؤ خود کھاؤکے نعرے کو مفید اورکارآمد کہنے میں کو ئی عارمحسوس نہیںکررہے ہے گاڑیوں کوبندکرکے نہ صرف ان گاڑیوں کے ساتھ وابستہ ملازمین کوروزگار سے محروم کردیاوہی لوگوں کی سہولیت بھی ختم ہوکررہ گئی ۔اے پی آئی کے مطابق ایس آر ٹی سی ملازمین نے انتظامیہ کی جانب سے الیکٹرانک گاڑیوں پرروک لگا نے اوران کے خسارے پرچلنے کے احکامات پر حیرانگی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن کی جانب سے شہرسرینگر اوروادی کے بڑے شہروں قصبوں میں چلائی جانے والی الیکٹرانک گاڑیوں کے بدولت لوگوں کوبہتر ٹرانسپورٹ سہولیت دستیاب ہونا شروع ہوئی تھی تاہم ٹریفک جام اورالیکٹرانک گاڑیوں کے چلنے کی آڑ میں ان گاڑیوںکوبندکردیاگیاجوایک نا قابل برداشت عمل ہے۔ سرکارکے اس فیصلے سے جہاں الیکٹرانک گاڑیاں چلانے والے ڈرائیو رکنڈیکٹراورملازمین بے روز گارہوکررہ گئے وہی عوام کوبہم پہنچائی گئی سہولیت بھی ختم ہوگئی ہے ۔سٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین نے گاڑیوںکودوبارہ چلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف لوگوں کوبہترٹرانسپورٹ سہولیت دستیاب ہوگی بلکہ خودکماؤ خود کھا ؤکاجونعرہ دیاجارہاہے وہب ھی حقیقت بن کرسامنے آ ئیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں