ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی مہنگائی بیروز گاری نے لوگوں کو مشکلات سے دو چارکردیا/سکینہ یتو

   108 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی مہنگائی بیروز گاری نے لوگوں کو مشکلات سے دو چارکردیا/سکینہ یتو

جموں وکشمیر میں حالات کی بہتری کے لئے مرکزی حکومت اقدامات اٹھائے اور اعتماد بحال کریں/ میاں الطاف
سرینگر/ 24 نومبر/بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف نیشنل کانفرنس کی جانب سے جنوبی کشمیرکے پہاڑی ضلع میں احتجاجی ریلی سابق وزیرخاتون نے الزام لگایا کہ جنوبی کشمیر میں انتظامیہ لوگوں کوبجلی پانی فراہم کرنے طبعی سہولیات بہم پہنچانے غذائی اجناس فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوچکی ہے جب کہ پولیس کی جانب سے بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کے کیسوں میں پھنسایا جارہاہے جبکہ بیروزگاری حد سے زیاد بڑھ گئی ہے اورسرکار خاموش تماشائی ہے ۔ادھرایک اورنیشنل کانفر نس کے لیڈر نے جموںوکشمیرکے حالات کوبہتربنانے کے لئے مرکزی حکومت کواقدامات اٹھانے کامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اعتمادبحال کرنے کے لئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھائے جانے چاہئے ۔اے پی آئی کے مطابق جنوبی کشمیرکے پہاڑی ضلع کولگام میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ا س موقعے پرنیشنل کانفرنس کی سینئرلیڈر اورسابق خاتون لیڈر سکینہ یتو نے الزام لگایاکہ جنوبی کشمیرمیں راشن گھاٹوں پرغذائی اجناس نہیں بجلی کاکئی نام ونشان دکھائی نہیں دے رہاہے قلت آب نے سنگین رُخ اختیار کیاہے طبعی سہولیت کافقدان پایاجارہاہے سڑکوں کی خستہ حالت نے لوگوں کاچلناپھرنا محال بنادیاہے لوگ طرح طرح کے مصائب ومشکلات سے دو چار ہے سرکار ایک طرف بہترحالات تیزترترقی معاشی اور اقتصادی مضبوطی کادعویٰ کررہے ہے اوردوسری جانب لوگ مہنگائی کی چکی میں پیسے جارہے ہے روزگار کے وسائل کئی دستیاب نہیں ہرطرف سے لوگوں کوڈرایا دھمکایا جارہاہے پولیس بے گناہ شہریوں کوکیسوں میں پھنسا کرجیلوںکی زینت بنارہی ہے اور اس طرح کے واقعات اب ناقابل برداشت حدتک بڑھ گئے ہے ۔سابق وزیر خاتون نے کہا کہ جموں وکشمیرملک کی ایسی واحد جگہہ ے جہاں بیروزگاری 22.2ہے اورسرکار ٹس سے مس نہیں انہوںنے مطالبہ کیاکہ سرکار عوام کوبہترسہولیات فراہم کرنے کے لئے بیدار ہوجائے ۔ادھرسابق وزیر اوراین سی کے سینئرلیڈر میاں الطاف نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ جموں کشمیرمیں سیاسی ماحول کئی دکھائی نہیں دے رہاہے ۔انہوںنے کہا کہ مستقبل قریب میں اسمبلی الیکشن کا بھی امکان دکھائی نہیں دے رہاہے صرف دعوے اور وعدے کئے جارہے ہے۔ انہوںنے مرکزی حکومت کومشورہ دیاکہ جموںو کشیرمیں حالات کوبہتر بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات اٹھاکرعوام کے اعتماد کوبحال کریں۔کانگریس کے سینئرلٰیڈر اورسابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزد کی جانب سے ایک اور سیاسی پارٹی کاقیام عمل میںلانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ انہیں نئی سیاسی پارٹی کاقیام عمل میں لانے کے بارے میں جانکاری تونہیں ہے تاہم غلام نبی آزادجموںو کشمیرکے قدآور لیڈروں میںشمار کئے جاتے ہے اور اقتدار میں رہ کریااقتدار سے باہرجوکام انہوںنے کیا ہے اس سے بلایانہیں جاسکتا ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.