بیروکریسی عوامی حکومت کانیم البدل نہیں 2022کے وسطہ میں اسمبلی الیکشن کے امکانات/اشوک کول 95

بیروکریسی عوامی حکومت کانیم البدل نہیں 2022کے وسطہ میں اسمبلی الیکشن کے امکانات/اشوک کول

سرینگر/ 24 نومبر/2022کے وسطہ تک جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور جنرل سیکریٹری نے کہا کہ تین زرعی قوانین کے منسوخ ہونے کی طرف جمو ںوکشمیرمیں 370کو منسوخ کرنے کافیصلہ تبدیل نہیں کیاجاسکتااورنہ ہی اب جموںو کشمیرمیں کبھی 35A-370بحال ہوسکتاہے ۔جموںو کشمیر انتظامیہ لیفٹننٹ گورنر کی سر براہی میں بہتر طریقے سے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے تاہم یہ عوامی نیم البدل نہیں بن سکتا ۔اے پی آئی کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے کہا کہ چھ مارچ 2022تک حد بندی کمشن اپناکام ختم کریگا نوٹفکیشن منظرعام پرآنے کے بعد تین ماہ کے اندراندر اسمبلی الیکشن کے لئے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہے جموںو کشمیرمیں اسمبلی الیکشن کے لئے وزیر اعظم نریندرمودی وزیرداخلہ امیت شاہ بھی سنجیدہ ہے اور ہم امید کرتے ہے کہ 2022کے وسط میں جموںو کشمیر میں اسمبلی الیکشن ہونے کے لئے الیکشن کمشن آف انڈیاضرور اقدامات اٹھائے گا۔ جموںو کشمیرکے صورتحال کوقدرے بہتر قرار دیتے ہوئے سینئرلیڈر نے کہا کہ سنگ بازی اب ختم ہوکررہ گئی ہے اگرچہ عسکریت پسندوں کے اپنا طریقہ کار بدل دیاہے تاہم پولیس وفورسز ایسے عناصر کی سرکوبی کیلئے سرگرم عمل ہے اور کسی کوبھی امن میںرخنہ ڈالنے عام شہریوں کونقصان پہنچانے اور خوف ودہشت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیر کوترقی کی منزلوں پرلے جانے کے لئے مرکزی سرکار مسلسل اقدامات اٹھارہی ہے اور پچھلے دو برسوں کے دوران جموں وکشمیرمیں بنیادی ڈھانچے کے تعمیرکے سلسلے میں کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑ دی گئی ہے ۔بیروکریسی کی جانب سے عوامی مشکلات کاازالہ کرنے میںغیرسنجیدگی کارویہ اختیارکرنے کے بارے میں مختلف سیاسی پارٹیو ںکے لیڈروں کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کوخارج کر تے ہوئے سینئرلیڈ رنے کہاکہ لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں انتظامیہ بہترطریقے سے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے اور کسی کواس میں شک کرنے کی گنجائش نہیں ہونی چاہئے تین زرعی قوانین منسوخ کرنے کے طرف پرجموںو کشمیرکاخصوصی درجہ دو بارہ بحال کرنے کے سلسلے میں کیامرکزی حکومت اقدامات اٹھا نے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے بارے میں اشوک کول نے کہا کہ 370 -35A کوالگ کرنا ایک بات ہے اور تین زرعی قوانین کوواپس لینا ایک بات ہے۔ انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرمیں 370-35Aکی بحالی کے بارے میں سو چابھی نہیں جاسکتا۔بیروکریسی عوامی متبادل کے طور پرپوچھے گئے سوال کے جواب میں سینئرلیڈر نے کہا کہ عوامی حکومت منتخب ہوا کرتی ے بیروکریسی تعینات کی جاتی ہے اور بیرو کریٹ عوام حکومت کانیم البدن نہیں ہوسکتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں