گیارہ ہزار721کروڑروپے کا تحفہ سنگ میل ثابت ہوگا ترقی اور سیاحت کومزید فروغ ملے گا /ایل جی
سرینگر/ 24 نومبر/اے پی آئی آنے والے دو برسوں کے دوران جموںو کشمیر کوترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے مزید رقومات فراہم کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے ٹرانسپورٹ وسڑک کے مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اب ترقی کے راستوں کوروکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے لوگوں کوان کے دہلیزوںپرانصاف فراہم کرنے کاجومسمسم ارادہ کیاگیاہے اس پرمن وعن عمل ہورہی ہے ۔ اے پی آئی کے مطابق سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیرنتن کٹگرے نے آج دوڈہ کے پلے گراونڈمیں ایک بڑے اجتماع کی موجودگی میں11721 کروڑکے 25بڑے شہرں کی سنگبنیاد رکھی اور دنیامیں کوئی طاقت ان راستوں کونہ تو روک سکتاہے اور نہ ہی ان میں رکاوٹیں ڈال سکتاہے ۔انہوںنے کہاکہ 257کلو میٹرسڑکوں کی تعمیر کاکام آنے والے دو برسوں میں مکمل ہوا جسے جموںو کشمیرکے کاروبار سیاحت کوفروغ ملے گااورلوگوں کوبہتر سڑک سہولیات کی دستیابی ہو نگی ۔انہوںنے کہاکہ آنے والے دوبرسوں میں جموں وکشمیر کومزیدترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے رقومات فراہم کی جائیگی اور جموںو کشمیرکاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعدمرکزی حکومت نے جموںو کشمیرکے لوگوں کے ساتھ جووعدے کئے ہے ان وعدوں کوعملی جامہ پہنائے میں کو ئی کسر باقی نہیں چھوڑدی جائیگی ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ لوگوں کوان کے دہلیزوں پرانصاف فراہم کرنے کے لئے سرکار وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میںکوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا۔ اس موقعے پرجموںو کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ مرکزی سڑک وٹرانسپورٹ کے وزیر کی جانب سے جوتحفہ دوڈہ ،کشتواڑ،ادھمپورکھٹوعہ کے لوگوں کودیاگیاہے وہ سنگ میل ثابت ہوگا۔لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ 2019سے پہلے بھی ٹھیکے الرٹ ہوتے تھے تاہم وہ خاصلوگوں کے لئے ہوتے تھے اور 2019کے بعد مرکزی سرکار اورجموں وکشمیرکی انتظامیہ عام لوگوں کی فلاح وبہبودان کے مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے ۔لیفٹننٹ گورنر نے کہاکہ سڑکوں کی تعمیرکے سلسلے میں مرکزی وزارت نے جس فراغ دلی ہے رقومات فراہم کئے ہے اس سے جموںو کشمیرکے لوگوں کوفائدہ ملے گا۔ انہوںنے ادھمپور، کشتوار،دوڈہ، کھٹوعہ اضلاع کے لوگوں کومبارک بادپیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جودیریاہ مطالبات تھے وہ اب پورے ہوے جارہے ہے۔ اس موقعے پروزیراعظم کے دفترمیں تعیناتویزرمملکت ڈاکٹرجتندرسنگھ نے مرکزی وزیر کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جموںو کشمیرکے لوگوں کودور جدید کی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں جوان کی وزارت نے اقدامات اٹھائے ہے اس سے جموں وکشمیرو ترقی کی منزلوں پرجانے کاموقع ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کومضبوط کرکے عوام کوسہولیت فراہم کرنا مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے اور سرکار اپنی ذمہ داریوں کواچھی طرح سے نبہانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام کوبہترسہولیت فراہم کرنا ہماراوعدہ ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی وعدوں کوعملی جامہ پہنانے میںیقین رکھتی ہے اس موقعے پرممبرپارلیمنٹ کے علاوہ لیفٹننٹ گورنر کے مشیرنے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیرمیں سڑکوںکاجال بجھانے سے نہ صرف کاروبارکوفروغ ملے گا بلکہ سیاحت کوبھی پروان چڑھنے کاموقع فراہم ہوگا ۔
14