محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق موسم نے پھر بدلی کروٹ 49

آسمان پر بادلوں کاجمائو:شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

اگلے48گھنٹوں کے دوران شمالی کشمیراورزوجیلامیں ہلکی بارش یابرف باری کا40تا50فیصد امکان
سری نگر:۲۴، نومبر//رات کے وقت آسمان پر بادل چھائے رہنے کے باعث سری نگر سمیت کشمیروادی کے بیشتر علاقوںمیں شبانہ سردی کی کمی واقع ہوئی ۔سوموار اورمنگل کی درمیانی شب سری نگر میں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کئے جانے کے ایک دن بعد، منگل اوربدھ کی درمیانی رات یہاں کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سوموار اورمنگل کی درمیانی شب سری نگر میں پارہ منفی 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا تھا ،تاہم رات کے وقت مطلع ابروآلود رہنے کے باعث منگل اوربدھ کی درمیانی رات یہاں کم سے کم درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈرہا، جو اس سیزن میں اب تک ریکارڈ کیا گیا سرد ترین کم درجہ حرارت ہے۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں سوموار اورمنگل کی درمیانی شب درجہ حرارت کم سے کم منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںمنگل اوربدھ کی درمیانی رات یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہجنوبی کشمیر میں واقع مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سوموار اورمنگل کی درمیانی شب درجہ حرارت کم سے کم منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںمنگل اوربدھ کی درمیانی رات یہاں کم سے کم درجہ حرارت2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر میں سرد ترین مقام رہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقہ میں سوموار اورمنگل کی درمیانی شب درجہ حرارت کم سے کم منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ منگل اوربدھ کی درمیانی رات یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.1ڈگری سینٹی گریڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں سوموار اورمنگل کی درمیانی شب درجہ حرارت کم سے کم منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منگل اوربدھ کی درمیانی رات یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوںنے بتایا کہ شمالی کشمیر میں واقع دنیا کا مشہور اسکیئنگ وسیاحتی مقام گلمرگ، میں منگل اوربدھ کی درمیانی رات یہاں کم سے کم درجہ حرارت0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا جبکہ یہاں سوموار اورمنگل کی درمیانی شب درجہ حرارت کم سے کم منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے بتایاکہ آنے والے48گھنٹوںکے دوران کہیں کہیں ہلکی بارش یابرف باری ہوسکتی ہے تاہم موسم مجموعی طورپرخشک ہی رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابروآلودرہنے کی صورت میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید بہتری متوقع ہے ۔موسمیات کے ماہر نے جموں و کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ،تاہم کہاہے کہ شہر سری نگرسمیت کشمیروادی کے میدانی علاقوں میں صبح کے دھند چھائی رہے گی۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ پورے جموں و کشمیر میں نومبر کے آخر تک موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، 25 نومبر کو انتہائی شمالی کشمیر میں بہت ہلکی برفباری کا چالیس سے پچاس فیصدتک امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں