43

کرناہ کے جنگلات میں آگ بجھانے کی کوششیں

کپواڑہ سے اضافی عملہ کرناہ روانہ،80فیصد آگ قابو میں /محکمہ جنگلات

سرینگر /24نومبر /کرناہ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں بدھ کو چوتھے روز بھی جاری رہیں اور محکمہ نے اضافہ عملہ طلب کیا ہے اور یہ عملہ شام دیر گئے تک آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہا تھا۔ سی این آئی کے مطابق کپوارہ کے رامحال اورترہلگام رینج سے قریب 100ملازمین کرناہ پہنچے اور دن بھر جنگل میں آف بجھانے کی کوششیں جاری رہیں۔اس جنگلات میں گذشتہ چار دنوں سے بھیانک آگ لگی ہوئی ہے جس کی زد میں ٹنگڈار ناڑ سے لیکر کلسوری کا جنگلات آیا ہے ،آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے ہیںجبکہ پوراکرناہ دھوں ہی دھوں ہے، آگ کی وجہ سے جنگل میں درجنوں سرسبز درختان کونقصان ہوا ہے، جبکہ گھاس اور دیگر جڑی بوٹیاں بھی حاکستر ہو چکی ہیں۔ بدھ سے ہی فارسٹ پروٹیکشن فورسز ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروس مقامی لوگوںآگ پر قابو پانے کی کوشش میں تھے، جبکہ ترہگام سے رینج آفسر ظہور احمدخان اور رامحال سے رینج افسر بشیر احمد کی قیات میں ایک سو افراد پرمشتمل محکمہ جنگلات کا عملہ کرناہ پہنچا اور دن بھر آگ بجھانے کی کوشش کی، خشک موسم اور تیز ہوا چلنے کی وجہ سے آگ بجھانے میں پچھلے تین روز سے دقتیں پیش آرہی تھیںتاہم اضافی عملہ کی کوششوں اور مقامی پنچایتی اراکیناور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں شام دیر گئے تک جاری تھیں۔ رینج افسر کرناہ شمس الرحمان اور ترہگام ظہور احمد خان نے بتایا کہسوموار کو بعد دوپہر قریب اڑھائی بجے کمپارٹمنٹ نمبر 34میں اچانک آگنمودار ہوئی اور محکمہ کا قلیل عملہ اس آگ پر قابو نہ پا سکا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے اعلیٰ حکام کی مداخلت سے آج قریب100ملازمین کپوارہ سے کرناہ پہنچے ،جنہوں نے آگ بجھانے کی کوششیں شروع کیں اور شام دیر گئے تک80فیصد جنگلات سے آگ بجھائی جا چکی ہے اور شام تک آگ پر قابو پایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تین روز سے محکمہ کا عملہ جنگل میں ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جنگل کی حفاظت کریں اور خوشک موسم میں جنگل میں سگریٹ کا ستعمال نہ کریں آگ نہ جلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں