سابق کریکٹر اور ممبر پارلیمنٹ گوتم گھمبیر کو 60

سابق کریکٹر اور ممبر پارلیمنٹ گوتم گھمبیر کو

آئی ایس آئی ایس کی جان سے مارنے کی دھمکی
سرینگر /24نومبر /معروف بھارتی کرکٹ کھلاڑی گوتم گھمبیر کو آئی ایس آئی ایس نے جان سے مارنے کی مبینہ دھمکی دی ہے ۔ انہوں نے اس بات کا انکشاف دلی کے ایک پولیس سٹیشن میں ایک تحریری شکایت میں کیا ہے ۔ اس ضمن میں دہلی پولیس کے عہدیدار نے کہا کہ فی الحال معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے، نیز احتیاط کے طور پر گوتم گمبھیر کی رہائش کے باہر حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ایسٹ دہلی حلقہ انتخاب سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے دہلی پولیس میں شکایت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ’آئی ایس آئی ایس کشمیر‘ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ڈی سی پی سینٹرل شویتا چوہان نے کہا کہ شکایت موصول ہونے کے ساتھ انہوں نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط کے طور پر گوتم گمبھیر کی رہائش کے باہر حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گوتم گمبھیر نے دہلی پولیس میں گزشتہ رات شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی ایس کشمیر کی جانب سے انہیں فون اور ای-میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ گوتم گمبھیر اکثر حزب اختلاف کے لیڈران کے خلاف بیان بازی کر کے زیر بحث رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے نوجوت سنگھ سدھو اور اروند کیجریوال کو ہدف تنقید بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں