ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

لداخ میں چینی فوج واپس جانے پر مجبور ہو گئی

   104 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

یوگا ملک کا عظیم ترین ورثہ / راجناتھ سنگھ

جموں کشمیر میں امن و قانون کی بحالی کیلئے دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا / راجنا تھ سنگھ

سرینگر /24نومبر /مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہند چین کشیدگی کے چلتے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہمارے بہاد فوجیوں کی کارورائی سے چینی فوج واپس جانے پر مجبور ہو گئی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق آیف آئی سی سی کے جنرل اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمالیہ کے محاذوں پر تعینات ہماری فوج نے یہ ثابت کرکے دیکھا کہ ملک کی سالمیت کو کبھی خطرہ لاحق نہیں ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لداخ میں چینی فوج کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ہمارے فوج نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ چینی فوج خود ہی واپس جانے پر مجبور ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان جوانوںکی بہادری یاد ہے جنہوں نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کردیں۔ ملک ہمیشہ ان کا ممنون ر ہے گا۔‘‘راجناتھ سنگھ نے کہا کہ لداخ میںہی نہیں بلکہ جموں کشمیر میں تعینات ہماری فوج نے عسکریت کا صفایا کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری فوج نے جس بہادری سے جموں کشمیر میںامن و قانون کی بحالی کیلئے قربانیاں پیش کی ہے وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے سب سے بڑے جمہوری ادارے پر حملہ کروانے ملک کو اپنے ارادوں میں ناکامی کے سوا کچھ بھی نہیں ملا ۔انہوںنے کہا کہ 370کی منسوخی سے جموں کشمیر کے عوام بہت خوش ہیں جس کے نتیجے میں لوگ تعمیر و ترقی کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ ۔انہوں کہا کہ جموں کشمیر کی سرحدی ہوں یا لداخ میں چین کے ساتھ لگنے والی سرحدیںبھارت کے سپوتوں نے ہر محاذ پر بہادری دکھاکر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.