47

رام باغ سرینگر میں مختصر شوٹ آوٹ ، تین عدم شناخت جنگجو جاں بحق

علاقے میں آپریشن جموں کشمیر پولیس نے کیا / آئی جی پی کشمیر
سرینگر /24نومبر /سرینگر کے رام باغ علاقے میں بدھ کی شام جموں کشمیر پولیس اور جنگجوئوں کے مابین مختصر شوٹ آوٹ میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے ۔ آئی جی پی کشمیر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر پولیس نے علاقے میں آپریشن عمل میں لایا جس دوران تین جنگجوئوںکو ہلاک کر دیا گیا جن کی شناخت ہونی باقی ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق رام باغ سرینگر علاقے میں مسلح جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جموں کشمیر پولیس نے بدھ کے شام قریب 5بجے علاقے کو محاصرے میں لیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی سیکورٹی فورسز نے پل کے نزدیک ناکہ بٹھایا تو وہاں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بددو جھڑپ شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوئوںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے۔ذرائع کے مطابق ابتدا میں جنگجوئوں کو سرنڈر کرنے کی بھی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرادی جس کے ساتھ ہی علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور کچھ دیر تک گولیوں کے تبادلے کے بعد جونہی علاقے میںخاموشی چھا گئی تو وہاں سے پولیس نے تین جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کر لی جن کی فوری طور پر شناخت نہ ہوسکی ۔ پولیس کے ترجمان نے آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ رام باغ سرینگر میں مختصر شوٹ آوٹ کے دوران تین جنگجوئوںکو ہلاک کر دیا گیا ۔ ٹویٹ میںپولیس نے لکھا کہ رام باغ سرینگر علاقے میں مسلح جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جموں کشمیر پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لیا ۔ اور جونہی سیکورٹی فورسز نے پل کے نزدیک ناکہ بٹھایا تو وہاں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بددو جھڑپ شروع ہوئی اور طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں تین جنگجوئوںکو ہلاک کر دیا گیا ہے جن کی شناخت فوری طور پر نہیںہو سکی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں