13

عسکریت سے نمٹتے وقت جان گنوانے والے نیم فوجی دستوں کے جوانوں کے لئے خصوصی اعلان

نزدیکی رشتہ داروں کوامدادکی صورت میں اب 35لاکھ روپے فراہم کئے جا ئینگے
سرینگر/ 23 نومبر/اے پی آئی عسکریت پسندوں سے نمٹتے وقت جان بحق ہونے والے نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں کے لواحقین کو اب 35لاکھ روپے امدادکی صورت میں دیئے جائینگے اس اسکیم پریکم نومبر 2021سے عمل شروع ہوگی تاہم دوسرے معاملات میں جان گنوانے والے فورسز اہلکاروں کو پہلے سے ہی لاگو کی گئی اسکیم کے تحت امداد فراہم کی جائیگی ۔اے پی آ ئی وزارت داخلہ کی جانب سے جموں وکشمیر میں عسکریت پسندوں سے نمٹتے وقت جان بحق ہونے والے سی آر پی ایف سی آئی ایس ایف کے جوانوں کوجان گنوانے کی صورت میں 35لاکھ روپے ان کے رشتہ داروں کوفراہم کئے جائینگے اور اس ضمن میں وزارت داخلہ نے 23نومبر کوباضابطہ طور پراحکامات صادرکئے ۔حکم نامے پریکم نومبر 2021سے عمل در آمد شروع ہوگئی وزارت داخلہ کے حکم نامے میں کہاگیاہے کہ فورسز کے دوسرے جوانوں کوجان گنوانے کی صورت میں پہلے ہی اٹھائے گئے اقدامات کے تحت امدادی رقم فراہم کی جائیگی تاہم عسکریت سے نمٹنے کے لئے جان گنوانے والے جوانوں کے نزدیکی لواحقین کو35لاکھ روپے امداد کی صورت میں فراہم کئے جائینگے ۔سی آر پی ایف کواس اسکیم کے لاگوہونے سے پہلے 21لاکھ 5ہزار روپے سی آ ئی ایس ایف کو15لاکھ 25ہزار اورآئی ٹی بی پی کو20لاکھ 50ہزار تاہم نیم فوجی دستوں کے جوانوں کوعسکریت سے نمٹنتے وقت جان گنوانے کی صورت میں ان کے رشہ داروں کوفی کس 35لاکھ روپے فراہم کئے جا ئینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں