پی ڈی پی صدر خانہ نظر بند ، شوپیان جانے کی اجازت نہیں دی گئی  92

محبوبہ مفتی خانہ نظر بند

رہائشگاہ کاگیٹ تالابند
سری نگر:۲۳،نومبر:جے کے این ایس : سابق وزیراعلیٰ او رپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو منگل کی صبح گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق پی ڈی پی ذرائع نے بتایاکہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی کوحیدر پورہ انکائونٹر کے دوران جاں بحق ہوئے الطاف احمد او رمدثر گل کے اہل خانہ سے تعزیت پرسی کیلئے جاناتھا لیکن موصوفہ کوسرکاری رہائش گاہ واقع گپکارروڑمیں منگل کی صبح خانہ نظر بند کر دیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ کے مین گیٹ کو تالا لگا دیا گیا ۔خیال رہے اتوار کو محبوبہ مفتی نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ حیدر پورہ میں شہریوں کی ہلاکت کے خلاف سری نگر میں راج بھون کے باہر احتجاج کیا تھا۔ وہ حیدر پورہ واقعہ پر ایل جی منوج سنہا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔جموں و کشمیر حکومت نے پہلے ہی حیدرپورہ انکاؤنٹر کی مجسٹریل جانچ کا حکم دیا تھا۔ تفتیش ابھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں