ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

سات دہائیوں کے بعدجموںو کشمیرکے لوگوں کوترقی کی منزلوں پرگامزن ہونے کاموقع ملاہے

   74 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

سات دہائیوں کے بعدجموںو کشمیرکے لوگوں کوترقی کی منزلوں پرگامزن ہونے کاموقع ملاہے

مرکزی حکومت کے تعاون سے ہی تعمیروترقی روز گار کے مواقعے دستیاب رکھنے اور مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہے /ایل جی
سرینگر/ 23 نومبر/اے پی آئی جموں وکشمیر کے لوگوں کو دور جدید کے چلینجوں کاہم آہنگ بنانے اور انہیں ہرطرح کی سہولیت بہم پہنچانے کاعندیہ دیتے ہوئے جموںو کشمیرکے لیفٹننت گورنر نے کہا کہ ساتھ دہائیوں کے طویل وقت کے بعد جموںو کشمیرکے لوگوں کوبہتر ترقی کاموقع ملاہے اور تعمیر وترقی کویقینی بنانے میں جموںو کشمیرکے لوگ سرکارکے ساتھ برپورتعاون فراہم کر رہے ہے سرکار عوامی مشکلات کاازالہ کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کررہی ہے اور مناسب اقدامات اٹھائے جارہے ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق مرکزی وزیرخزانہ کے جموں پہنچانے کے موقعے پرمنعقدکی گئی ایک تقریب پرتقریر کرتے ہوئے جموںو کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر اپنے اس موقف کوپھردہرایا کہ دورجدید کے چلینجوں کاہم آہنگ بنانے کے سلسلے میں جموںو کشمیرکونہ تونظرانداز کیاجاسکتاہے او رنہ اس ضمن میں غفلت یاغیرسنجیدگی کا مظاہراہ کیاجاسکتاہے ۔انہوںنے کہاکہ تعمیر وترقی روز گار صنعتوں کاقیام اعلیٰ میعار ے پودے کسانوں کواعلیٰ میعار کابیج ا ور دوسری سہولیا ت فراہم کرنے کے ضمن میں جموںو کشمیر سرکار رواں دواں ہے اورمرکزی حکومت کے تعاون سے مرکزی زیرانتظام علاقے میں لوگوں کی بہبودی اور بہتری کے ضمن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجاسکتا۔لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ پہلی بار جموں وکشمیرمیں کسانوں کوناگہانی آفت کے دوران فصلوں کوہونے والے نقصان کے بر پائی کے لئے کراپ انشورنس اسکیم کے دائرے میں لایگا اور کسانوں کواعلی میعا رکے آم اُگانے کے خاطر ہائی بریڈپودے فراہم کئے گئے ہے رواں بر س کے دوران پچھلے دوبرسوں میں سات لاکھ پودے فراہم کئے گئے ،جبکہ 2022میں یہ تعداد25لاکھ تک پہنچے گی۔ انہوںنے کہا کہ جموںو کشمیر میں خواتین کوبااختیاربنانے اور خود انحصاری کی راہ پرکئی طرح کے اقدامات اٹھائے گئے۔ پاکستان کے رفیو جیو کوان کاحق دلانے کے لئے بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ پچھلے 72برسو ںکے طویل عرصے کے بعد جموں وکشمیرکے لوگوںکوترقی کے منزلوں پرگامزن ہونے کاموقع فراہم نہیں کیاگیا اور جموں کشمیرکاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد اب جموںو کشمیرکے لوگوں کوجہاں دورجدید کے چلینجوں کاہم آہنگ بنانے کامرکزی حکومت کے تعاون سے اقدامات اٹھانے کاسلسلہ شروع کیاگیاہے اس پراب سنجیدگی کے ساتھ قائم رہنا ہوگا تاکہ جموں وکشمیرکے لوگوں کوجدید دور میں ان تمام چلینجوں سے نمٹنے کاموقع فراہم ہوگا جن کاانہیں اس وقت سامناکرنا پڑا۔لیفٹنٹنٹ گورنر نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ پچھلے دو برسوں کے دوران جموںو کشمیرمیں سڑکوں کی تعمیر مرمت اور کشادگی کے لئے ہزاروں کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہے جبکہ کئی ٹنلوں کاکام بھی جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ جموںو کشمیر میں لوگ سرکار کے ساتھ ہرایک معاملے میں برپورتعاون فراہم کررہے ہے جومستقبل کے حوالے سے خوش آئینداقدام ہے۔ انہوںنے کہا کہ جموںو کشمیرکی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے تاہم کئی عناصرجموں وکشمیرمیں آگ لگانے کے کھیل کوبھی جاری رکھنا چاہتے ہے تام ایسے عناصرکے ناپاک ارادوں کوکسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.