49

دودرہامہ گاندربل علاقے میں ”تہذیب ریسٹورنٹ “ کا افتتاح

لذیذ پکوان خاص طور پر کشمیری وازوان صارفین کیلئے دستیاب

شبروز ملک

کھانے پینے کی لذیذاور دلفریب پکوان خاص طور پر کشمیری وازوان صارفین کیلئے وسطی ضلع گاندربل میں دستیاب رکھنے کیلئے اتوار کو دودرہامہ گاندربل علاقے میں ”تہذیب ریسٹورنٹ “ کا افتتاح کیا گیا ۔ ریسٹورنٹ کا افتتاح چیرمین میونسپل کونسل گاندربل ہلال احمد تانترے نے دیگر لوگوں کی موجودگی میں کیا۔ اس موقعہ پر ہلال احمد تانترے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ان کے ہمراہ معراج الدین اور ظہور احمد نے بھی مہمانان کے بطور شرکت کی ۔ ریسٹورنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے مالکان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گاندربل میںا س طرز کے جدید ریسٹورنٹ کی ضرورت تھی جس سے اب صارفین کو کشمیری وازوان کے علاوہ چینی اور دیگر فاسٹ فوڈ بھی کھانے کیلئے دستیاب رہیں گے اور انہیں اب لذیذ چیزوں کیلئے ضلع سے باہر جانے کی کوئی ضرورت نہیںپڑے گی ۔ انہوںنے کہا کہ ضلع گاندربل کے عوام کیلئے اب یہ سہولیات ان کے دروازے پر دستیاب ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ گاہک جوق در جوق ریسٹورنٹ پر پہنچ کر لذیذ چیزوں سے لطف اندوز ہو نگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں