54

ایئرٹیل کی موبائل ٹیرف پر نظر ثانی

امسال26نومبر سے لاگو ہونگے نئے پلان

سرینگر/22نومبر/معروف مواصلاتی کمپنی بھارتی ایئرٹیل نے صارفین کے لیے نظر ثانی شدہ موبائل ٹیرف کا اعلان کیا ہے۔ نئے ٹیرف 26نومبر 2021سے لاگو ہوں گے۔بنیادی ایرٹیل پری پیڈ پلان اب99روپے سے شروع ہوگاجو28دن کی میعاد کے ساتھ دستیاب ہوگا اور، پلان 50فیصد زیادہ ٹاک ٹائم اور200ایم بی ڈیٹا پیش کرے گا۔دوسرے ٹیرف پلانز میں 28دن کی میعاد کے ساتھ 179روپے لامحدود کالنگ، 100ایس ایم ایس فی دن اور 2جی بی ڈیٹا شامل ہیں، اسی طرح، 28دن کی میعاد کے ساتھ 265روپے کا پلان لامحدود کالنگ، 100ایس ایم ایس فی دن، 1جی بی فی دن ڈیٹا پیش کرے گا۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نئی ٹرف کے مطابق28 دن کی میعاد کا 299روپے والا پلان لامحدود کالنگ، 100ایس ایم ایس فی دن، 1.5جی بی فی دن ڈیٹا پیش کرے گا۔ 28دن کی میعاد کا 359روپے والا پلان لامحدود کالنگ، 100ایس ایم ایس فی دن، 2جی بی فی دن ڈیٹا پیش کرے گا۔ 56دن کی میعاد کے لیے 479روپے کا پلان لامحدود کالنگ، 100ایس ایم ایس فی دن، 1.5جی بی فی دن ڈیٹا پیش کرے گا۔ ائر تیل کے نئے متعارف شدہ ٹیرف پلان کے مطابق56دنوں کے لیے 549روپے کا پلان لامحدود کالنگ، 100ایس ایم ایس فی دن، 2جی بی فی دن ڈیٹا پیش کرے گا جبکہ84 دنوں کا 455روپے والا پلان لامحدود کالنگ، 100ایس ایم ایس فیدن، 6جی بی ڈیٹا فراہم کرے گا۔ 84دنوں کا 719روپے کا پلان لامحدود کالنگ، 100ایس ایم ایس فی دن، 1.5جی بی فی دن ڈیٹا، 84دنوں کا 839روپے کا پلان لامحدود کالنگ، 100ایس ایم ایس فی دن، 2جی بی فی دن ڈیٹا پیش کرے گا۔ 365دنوں کی میعاد میں سے 1799روپے میں لامحدود کالنگ، 100ایس ایم ایس فی دن، 24جی بی ڈیٹا اور 365دنوں کی میعاد کے 2999روپے میں لامحدود کالنگ، 100 ایس ایم ایس فی دن اور2 جی بی ڈاٹا پیش کرے گا۔کمپنی کا کہنا ہے۔ ’’اے آر پی یو کی یہ سطح نیٹ ورکس اور سپیکٹرم میں درکار کافی سرمایہ کاری کو قابل بنائے گی کمپنی کا کہنا ہے کہ پہلے قدم کے طور پر، ہم نومبر کے مہینے کے دوران اپنے ٹیرف کو دوبارہ متوازن کرنے میں پیش پیش ہیں اورس کے مطابق، ہمارے نئے ٹیرف 26نومبر 2021سے نافذ العمل ہوں گے،” فرم نے کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں