کرپٹوکرنسی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کیلئے ہوسکتی ہے استعمال 12

جموں وکشمیر کو ترقی کی منزلوں پرگامزن کرانے کے لئے مرکزی سرکار وعدہ بند

روزگار کے وسائل بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سیاحت کوفروغ دیاجاہا ہے/ نرملاسیتا رمن

سرینگر/ 22 نومبر/جموں و کشمیر کو ترقی کے ہر منز ل پر آگے لے جانے روز گار کے وسائل بروئے کار لانے بیروز گاری کے خاتمے عوامی مشکلات کاازالہ رنے کاعندیہ دیتے ہوئے مرکزی وزیرخزانہ نے کہا کہ خصوصی درج کی منسوخی کے بعد مرکزی زیر انتظام علاقے کوسب سے زیادہ فنڈس دیئے گئے تاکہ عوام کوبہتربنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جاسکے ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموںو کشمیر کاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد پہلی دفعہ جموںو کشمیرکے دورے پرآنے کے بعد انکم ٹیکس عمارت کاافتتاح کرنے پرتقریر کرتے ہوئے مرکزی وزیرخزانہ نرملاسیتارمن نے کہاکہ جموں وکشمیر کوترقی کے ہرمعاملے میں اونچائیوں پر لے جانے کے خاطر مرکزی حکومت وعدہ بند ہے اور درجہ واپس لینے کے بعد جموںو کشمیر کی تعمیر عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے رو زگار کے وسائل بروئے کار لانے کے خاطر مرکزی حکومت نے کئی طرح کے اقدامات اٹھائیں ۔انہوںنے کہا کہ 370 کی منسوخی ا سلئے لازمی تھی جموںو کشمیر کو ان کی علاقوں کے ہم پلابنایاجاسکے جواس وقت ترقی کی راہوں پرگامزن ہے ۔انہوںنے کہا کہ جموںو کشمیرمیں ترقی کی راہوں پرگامزن ہونے کے لئے انتظارہورہاتھا اب یہ انتظارختم ہورہاہے پچھلے دوبرسوںکے دوران مرکزی زیرانتظام علاقے میں سرکار نے کئی طرح کے اقدامات اٹھائے اور جن پروجیکٹوں کوہاتھ میں لیاگیاہے انہیں مقررہ وقت کے اندر اندرمکمل بھی کیاجارہاہے ۔انہوںنے کہا کہ جموںو کشمیرکے لوگوں کی خدمت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے مرکزی حکومت کا جوبھی رول بنتا ہے اسے انجام دیاجا رہاہے ۔جموںو کشمیرمیں عسکریت کوجڑ سے اُکھاڑ پھینک دینے کے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کوجڑ سے اُکھاڑ پھینک دینے کے لئے ہم وعدہ بند ہے جموںو کشمیرمیں بندوق نے چالیس ہزارلوگو ںکی جانیں لی ہیں اور اس بدعت کوختم کرنے کی خاطر پولیس وفورسز اور فوج کی جانب سے برپوراقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ کئی دہائیوں کے بعدپنچایت بی ڈی سی ڈی ڈی سی الیکشن ہوئے اقتدارکونچلی سطح تک لے جانے کے لئے برپوراقدامات اٹھائے گئے ہے اور آج پنچ سرپنچ بی ڈی سی ڈی ڈی س ممبران اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے میںکوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ مرکزی وزیرخزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کے پروگرام کے تحت پی ایم بی ڈی پی جموں، ادھمپور،چنین ،ناشری ٹنل، بٹوٹ ،کشتواڑ، شاہراہوں کوتعمیرکرنے کشادگی کرنے اور ان کی مرمت کرنے کاکام بھی ہاتھ میںلیاگیاہے اور کشتوا ڑمیں حالیہ ناگہانی آفت کے دوران جونقصان ہوا ہے اسکی برپائی بھی کی جارہی ہے ۔ مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ جموںو کشمیرکی کلہم ترقی کویقینی بنانے کے ضمن میں اقدامات کوپائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے مرکزی حکومت سنجیدگی کا مظاہراہ کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری دستکاری کوفروغ دینے اوردوسری صنعتوں میں نئی روح پھونکنے کے لئے انقلابی کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ جموںو کشمیرمیں معاشی اوراقتصادی بد حالی کاجوسامناہے ا سے دور کیاجاسکے ۔مرکزی وزیرخزانہ نے کہا کہ امن ترقی اورخوشحالی ہرایک کے لئے لازمی ہے جموںو کشمیرمیں کئی عناصر امن کودرہم برہم کرکے اس سے دہشت گردی کااڈہ بنانا چاہتے ہے تاہم ان مٹھی بھر عناصرکے منصوبوں کوخاک میں ملایاجائیگا۔انہوںنے کہاکہ ملک دشمنی میں ملوث افرادکوبخشانہیں جائے گا شہری ہلاکتوں کی شدیدالفاظ میں مزمت کرتے ہوئے مرکزی وزارت نے کہاکہ لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دی جائیگی اور میں واضح کرنا چاہتی ہوں جموںو کشمیرکے کھرمن امن میں آگ لگاناچاہتے ہے کہ وہ ہمارے عتاب سے بچ نہیں پائینگے ۔جموںو کشمیرکے لوگ امن میں یقین رکھتے ہے اور کافی مدت کے بعد انہیں تعمیر وتروقی کاایک نیادور ملاہے جس سے یقینی بنانے کی خاطر وہ اپنا رول اداکررہے ہیں ۔مرکزی وزیرخزانہ نے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی عمارت کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جموںو کشمیرمیں بنیادی ڈھانچے کو قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔اس موقعے پرجموں کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہاوزارت خزانہ اور صوبائی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں