58

اداروں میں شفافیت قائم کرنے بے ضابطگیوں بد عنوانیوں کے خاتمے کے لئے ارادے مستحکم اور مضبوط

روز گار فراہم کرنے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سرکار وعدہ بند/ ایل جی

سرینگر/ 22 نومبر/جموں وکشمیر میں بے ضابطگیوں بد عنوانیوں رشوت خوری کو جڑ سے اُکھاڑ پھینک دینے اداروں میں شفافیت قائم کرنے جواب دیہی کویقینی بنانے کو ہرممکن یقینی بنانے کاعندیہ دیتے ہوئے لیفٹنن گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر میإ عوام کوبہترسہولیات فراہم کرنے میں سرکار سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھارہے ہے ۔اے پی آ ئی مطابق جموںو کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے اداروں میں شفافیت قائم کرنے جواب دیہی کو یقینی بنانے اور عوام کوان کے دہلیزوں پرانصاف فراہم کرنے کے اپنے موقف کودہراتے ہوئے کہا کہ مرکزی زیرانتظام علاقے میں اب بے ضابطگیوں بدعنوانیوں اور رشوتخوری کی ا ب کوئی گنجائش نہیں ہے اورایسے کارروائی میں ملوث افرادکوکیفرکردارتک کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑ دی جائیگی ۔لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ جموںو کشمیرمیں روز گار کے وسائل بروئے کار لانے نوکریاں فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے دو برسوں کے دوران سرکاری اداروں میں بھرتی عمل عمل میں لائی گئی اور آنے والے مہینوں کے دوران مزید بھرتیاں عمل میں آے کے لئے فاسٹ ٹریک بنیادوں پراقدامات اٹھائے جارہے ہے ۔لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے تعمیر وترقی کے کاموں کویقینی بنانے کے ضمن میں وافرمقدار میںرقومات فراہم کی جارہی ہے اور رواں برس کے آخرتک ان تمام پروجیکٹوں کو مکمل کیاجائیگا جو پچھلے کئی برسوں سے اُدھورے پڑے ہوئے تھے ۔انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیر میں عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اداروں کومتحرک کردیاگیاہے اوراس سلسلے میں تمام سرکاری ملازمین کی کارکرگی کاجائزہ بھی لیاجارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہرایک ادارے کواپنی کارکردگی کی رپورٹ سامنے رکھنی ہوگی تاکہ لوگوں کو کسی بھی مشکل کا سامناناکرنا پڑے ۔لیفٹننٹ گورنر ے کہاکہ جموںو کشمیرمیں روزگار کے وسائل بروئے کار لانے کے خاطرجہاں صنعتوں کاقیام عمل میں لایاجارہاہے وہی سیاحت کوفروغ دینے کے ضمن میں بھی سرکارسرگرمی کے ساتھ کارروائیاں عمل میں لارہی ہے اورہم امید کرتے ہے کہ مستقبل قریب میں لوگوں کواقتصادی اورمعاشی طور پرراحت ملے گی اور انہیں اپنی ضرورتوں کوپورا کرنے میں آسانی ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں