سرینگر میں این آئی اے کی چھاپہ ماری ٹی آر ایف کے سرگرم رکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ 62

عسکریت پسندوں کیلئے فنڈنگ کیس میں این آئی اے کی کارروائی

وادی میں کئی مقامات پر چھاپے، دستاویزات برآمد

سرینگر/22نومبر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ملٹنسی کی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے۔ ٹیم نے دیگر مقامات کے علاوہ سری نگر میں انسانی حقوق کے کارکن کے دفاتر سے دستاویزات بھی برآمد کیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ملٹنسی کی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے۔ ٹیم نے دیگر مقامات کے علاوہ سری نگر میں انسانی حقوق کے کارکن کے دفاتر سے دستاویزات بھی برآمد کیں۔ اس معاملے کی تفتیش کافی عرصے سے چل رہی تھی۔ این آئی اے نے کہا ہے کہ وادی کے مختلف اداروں کو غیر اعلانیہ عطیہ دہندگان سے بھاری رقوم مل رہی ہیں۔اسے عسکری کارروائیوں میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ پیر کو این آئی اے نے وادی کے امیرا کدل، لال چوک اور سونہ وار کے علاقوں میں کارروائی کی۔ گزشتہ سال بھی این آئی اے کی ٹیموں نے سری نگر اور کشمیر کے دیگر حصوں میں انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت مختلف لوگوں کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر چھاپے مارے تھے۔ آپریشن کے دوران ایجنسی کے ساتھ مقامی پولیس اور نیم فوجی دستوں کے اہلکار بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں