59

پٹھان کوٹ میں آرمی کے گیٹ پر دستی بم کا دھماکہ

جموں اور پنجاب میں ہائی الرٹ جاری ، حملہ آوروں کی تلاش شروع

سرینگر/22نومبر/پٹھانکوٹ میں فوجی کیمپ کے گیٹ پرنامعلوم افراد نے گرنیڈ پھینکا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا تاہم اس حملے میں کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ادھر پنجاب اور پورے جموں شہر میںہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور ریلوے سٹیشن ، ہوائی اڈے اور دیگر اہم تنصیبات کی حفاظت بڑھائی گئی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پٹھناکوٹ جموں میں آرمی کیمپ کے گیٹ پر موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے گرینیڈ پھینکا گیاجو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا ۔ دھماکہ کے فورا بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، ایس ایس پی پٹھان کوٹ بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے حالات کا جائزہ لیا۔ اس دوران پورے علاقے کو گھیرے میں لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ اس دوران نزدیکی علاقوں میں نصب سی سی ٹو وی فٹیج کو بھی کھنگالا جارہا ہے تاکہ حملہ آوروں کی شناخت ہوسکے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاست پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ میں دھیرا پل کے قریب آرمی کے تروینی گیٹ پر دستی بم کا دھماکاہوا، ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اسکین کرنے میں مصروف ہے، پٹھانکوٹ کے تمام پولس اسٹیشنز کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ریلوے سٹیشن ، ہوائی اڈے اوردیگر اہم تنصیبات کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ادھر پورے جموں صوبہ اور پنجاب کے سرحدی علاقوںمیںہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں