46

خشک موسم اور دن میں دھوپ نکلنے کی وجہ سے کشمیر اور جموں میں شدید سردی کی لہر جاری

صبح و شام کے اوقا ت گہری دھند چھا جانے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ، 25نومبر کے بعد برفباری کا امکان

جموں و کشمیر میں رواں موسم سرما کے دوران شدید سردی رہنے کا امکان ،حرارت معمول سے نیچے درج ہونے کی توقع

سرینگر/22نومبر/خشک موسم اور دن میں دھوپ نکلنے کی وجہ سے وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جبکہ سوموار کو مسلسل رات کا درجہ حرارت نقطہ منجمند سے کچھ ڈگری نیچے ریکاڈ کیا گیا ۔اسی دوران صبح کے اوقات گہری دھند کے باعث لوگوں کا کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میںموسم میںخشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 25نومبر کے بعد بارشوں اور برفباری ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں رواں موسم سرما کے دوران شدید سردی رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔اسی دوران جموں میں سردی کی شدید لہرکے بیچ گہری دْھند جاری رہی ۔سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر اور صوبائی علاقے لہہہ اور کرگل کوسردی کی شدید لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب سرینگر شہر میں سرد ترین رات رہی کیونکہ درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ ترجمان کے مطابق جموں خطہ میں بھی درجہ حرارت میں کافی گرآٹ آئی ہے۔ سوموار کی صبح درجنوں علاقوں میں اس قدر گہرے کہرے کی صورتحال رہی کہ سڑکوں پر گاڑیاں نظر نہیں آئیں۔دیگر علاقوں کی سڑکوں پر گاڑیاں دھیمی رفتار میں چلتی رہیں اور روشنی کم ہونے کی وجہ سے ان کی ہیڈ لائٹس بھی چالو رہیں۔شہر کے باہر بھی کئی علاقوں میں کہرا دیکھنے کو ملا جب ملا ۔ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ درجہ حرارت میں اچانک کمی اوراس کے نتیجے میں فضاء میں پانی کے قطرے منجمد ہوجانے کی وجہ سے سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس موسم میں دھند چھاجانا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے بلکہ ملک کی شمالی حصوں میں پایا جانے والا ایک معمول کا عمل ہے۔ انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایاجموں میں مزید کچھ دنوں تک کہرا چھا جانے کا امکان ہے اور بارشیں ہونے کے بعد ہی اس میں کمی واقع ہو سکتی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں رواں موسم سرما کے دوران شدید سردی رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمہ کی ایک پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 25نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم اس کے بعد برف و باراں کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے۔محکمہ کے مطابق جموں وکشمیر میں رواں موسم سرما (ماہ دسمبر سے ماہ فروری تک) کے دوران درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہونے کی توقع ہے ۔ادھر جموں اور شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں