61

میڈیکل کالج سرینگر میں ڈاکٹر سید امین تابش کی تصانیف کی رونمائی

تقریب رشید نظامی،شازیہ بشیر اور کفایت فہیم کو اعزاز سے نوازا گیا۔
سرینگر//رپورٹ:جمیل انصاری/ آج گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے آڈیٹوریم میں ایک پُروقار ادبی اور ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں وادی کے معروف معالج، سائنس دان، ادیب و شاعر ڈاکٹر سید امین تابش کی دو کتابیں اور سی ڈی اجراء کی گئیں۔ اس تقریب میں وایس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر طلعت احمد مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تشریف فرما تھے جبکہ سابق وائس چانسلر اسلامک یونیورسٹی کشمیر پروفیسر شوکت صدیقی، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج پروفیسر سایمہ اور کتابوں کے مصنف ڈاکٹر سید امین تابش بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھے۔ تقریب پر سید امین تابش کی کشمیری تصنیف ” علم تہ عرفان” پر معروف قلمکار عنایت گُل نے جبکہ زوہا سُوزین نے The Book of Hospital Planning organisation & Management پر دو تبصرے پیش کئے۔ تقریب پر معروف گلوکار کفایت فہیم اور شازیہ بشیر نے کلامِ تابش پیش کرکے حاضرین کو محضوظ کیا۔ اس موقعے پر The Courage, کی طرف سے آرٹ کی دنیا میں نمایاں کارکردگی کے صلے میں معروف براڈکاسٹر رشید۔نظامی، کفایت فہیم اور شازیہ بشیر کو اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں سرکردہ قلمکار اور محقق پروفیسر محمد زمان آزردہ، سابق سربراہ آل انڈیا ریڈیو سرینگر سید ہمایوں قیصر اور شہرہ آفاق مصور مسعود حسین کے علاوہ آرٹ اور میڈیکل شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض براڈکاسٹر رشید نظامی نے انجام دئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں