53

جموں و کشمیر میں 33 ہزار سے زیادہ ترقیاتی کام چل رہے ہیں/لیفٹنٹ گورنر

ملک میں جموں کشمیر پہلا جہاں سرکاری اخراجات کا حساب کتاب عوام کیلئے دستیاب

سرینگر/21نومبر/لیفٹنٹ گورنر منو ج سنہا نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو جوابدہ بنانے اور سرکاری اخراجات کی معلومات عوام تک پہنچانے کیلئے پبلک ڈومن شروع کیا گیا ہے ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک کی پہلی یونین ٹریٹری ہے جہاں سرکاری اخراجات کا حساب کتاب عام کیا جا رہا ہے۔ یہ ایکسپینڈیچر مینجمنٹ ریفارم پروگرام کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں سرکاری اخراجات کا حساب کتاب عام کیا جا رہا ہے۔ یہ ایکسپینڈیچر مینجمنٹ ریفارم پروگرام کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ عام لوگ موبائل فون یا کمپیوٹر پر ایک کلک سے سرکاری اسکیموں اور منصوبوں پر ہونے والے اخراجات کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع اور گاؤں کی سطح پر 12,200 کروڑ روپے کی لاگت سے 33099 سے زیادہ ترقیاتی کام چل رہے ہیں، جن کی تفصیلات عوامی طور پر دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شرکت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ گورننس کے نظام کو جوابدہ اور شفاف بنانے کے لیے سرکاری اخراجات کو پبلک ڈومین میں دستیاب کرایا گیا ہے۔لیفٹنٹ گورنر کے مطابق، 2018-19 کے دوران جموں کشمیر میں 9229 ترقیاتی منصوبے، 20-2019 میں 12637 اور 2020-21 میں 21943 ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں