سرینگر/ 20 نومبر/سیاسی اختلاف کے ساتھ جموںو کشمیرکے مفادات کومشترکہ طور پراقدامات اٹھانے کامشورہ دیتے ہوئے پردیش کانگریس کے صدرنے کہا کہ ظلم ستم سے باہرنکلنے عوامی مسائل اُجاگرکرنے کے لئے برپور طریقے سے اقدامات اٹھانے ہونگے جموںو کشمیرمیں سیاسی پارٹیوں کونفرت پھیلانے کی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے ۔ا ے پی آئی کے مطابق اپنے حق انتخاب ڈوروں شاہ آبادمیں ایک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پردیش کانگریس کے صدر غلام احمدمیر نے کہا کہ جموںو کشمیر میں سیاسی پارٹیوں کو نفرت پھیلانے اور تقسیم کرنے کی جوکارروائیاں عمل میںلائی جارہی ہے اس سے جموںو کشمیرکاوفانہیں ہوسکتا۔انہوںنے کہا کہ فی الحال الیکش کوتاک پراٹھاکررکھے چیف منسٹر کس کوبننا ہے کس کونہیں بننااس مسئلے کوچھوڑ دے تاہم جموںو کشمیرکے مفادات کوحاصل کرنے کے لئے ہمیں ایک ہوناہوگا اور جس دن ہم ایک ہونگے اس دن جموں وکشمیر کے مفادات بھی حاصل ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح سے وزیراعظم نریندرمودی نے گورو پورپ کے موقعے پر زرعی قوانین کوواپس لینے کااعلان کیااگر جموںو کشمیر میں سیاسی قائدین ایک پلیٹ فارم استعمال کرینگے تو اسی طرح وزیراعظم ایک دن یہ اعلان کرینگے کہ ان سے غلطی ہوئی انہیں جموںو کشمیر کاخصوصی درجہ واپس لیاجس سے لوگ خوش نہیں تھے اور میں اپنے فیصلے کوواپس لیتاہوں ۔پردیش کانگریس کے صدر نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں لوگوں کوطرح طرح کے مشکلات سے گزرنا پڑرہاہے اور جس طرح سے قوانین ناز ک کئے جارہے ہے ا سے لوگوں کومشکلوں کاسامناکرنا پڑ رہاہے اور سیاسی پارٹیو ںکی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کومشکلوں سے باہر نکالنے کے لئے اپنارول اداکریں ۔انہوںنے کہاکہ تقسیم ہونے کا لوگ موقع فراہم ناکرے اور سیاسی پارٹیوں کے قائدین دور اندیشی ہوشمندی کامظاہراہ کرے جموںو کشمیرکے مفادات کو نقسان پہنانے سے گریز کر یں۔
47