راج ناتھ سنگھ نے ملائیشیا کے ہم منصب کے ساتھ دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا 55

جنگ میں مارے جانے والے فوجیوں کے لواحقین کاایکس گریشیائ8لاکھ مقرر: راجناتھ سنگھ

سری نگر:۲۰، نومبر//وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ ’نیا اور طاقتور ہندوستان‘پاکستان کی طرف سے ملک میں امن کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دے گا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق راجناتھ سنگھ نے اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں شہید سمان یاترا سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ پاکستان، ہندوستان میں امن کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششیں کرتا ہے لیکن ہم نے اُنہیں واضح پیغام بھیجا ہے کہ ہم جوابی وار کریں گے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ یہ ایک نیا اور طاقتور ہندوستان ہے،جوملک میں امن کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دے گا۔راجناتھ سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے لواحقین کو فراہم کی جانے والی ایکس گریشیا رقم کو مرکز نے بڑھا کر 8 لاکھ روپے کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے، جنگ میں ہلاک ہونے والوں کیلئے ایکس گریشیا رقم 2 لاکھ روپے تھی جس میں4 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔18 نومبر کو لداخ میں ریزانگ لا کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ میں ریزنگ لا گیا تھا جہاں مجھے بتایا گیا تھا کہ کماون بٹالین کے 124 جوانوں کے معجزے کے بارے میں پتہ چلا۔انہوںنے کہاکہ اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے بتایا گیا کہ کارروائی میں 114 جوان مارے گئے، لیکن انہوں نے 1200 سے زیادہ چینی فوجیوں کو مار دیا۔ وزیر دفاع نے کہاکہ مجھے اس جگہ کا دورہ کرنے کا شرف حاصل ہوا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اتراکھنڈ میں پانچواں دھام ہے تو اس میں کارروائی میں مارے گئے فوجیوں کے گھروں کی مٹی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں