ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

مسائل کے حل کیلئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کے بغیر کوئی چارہ نہیں / محبوبہ مفتی

   103 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

پی ڈی پی صدر خانہ نظر بند ، شوپیان جانے کی اجازت نہیں دی گئی 

سرینگر/20نومبر/جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر کو حید ر پورہ واقعہ ذمہ داری لینی چاہئے کی بات کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر و جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ دفعہ 370کی بحالی کیلئے جد و جہد جاری رکھیں گے ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق دورہ کپواڑہ کے دوران وہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ حیدر پورہ واقعے کی ذمہ داری لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کو لینی چاہئے کیونکہ وہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے یہاں حالات مزید بگڑ جائیں اور دوریاں بھی مزید بڑھ جائیں گی۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کسانوں کے قوانین واپس لینے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمنٹ تک کافی رسائی نہیںہے تاہم اس کے باوجود بھی جموں کشمیر کے آئینی حقوق کا بحال کرنے کیلئے جد و جہد جاری رکھیں گے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگربی جے پی حکومت کو 70سال دفعہ 370ختم کرنے میںلگے تاہم دفعہ کی بحالی کیلئے ہم بھی کوششیں جا ری رکھیں گے کیوں نہ ہمیں بھی اس میں 70سال سے زائد کا عرصہ لگ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی چیز نہیںہو سکتی ہے اور ہونے کو تو کچھ بھی ہو سکتا ہے لہذا ہم جموں کشمیر میں دفعہ 370کی بحالی کیلئے آخری دم تک کوششیں جار ی رکھیں گے ۔ ادھر ایک مرتبہ پھر ہند پاک مذاکرات پر زور دیتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.