8

ہندوستان لداخ کے مشرقی سرحدی علاقے میں ایس 400-میزائل سسٹم نصب کرے گا

ہندوستان لداخ کے مشرقی سرحدی علاقے میں 400-Sمیزائل سسٹم نصب کرے گا

سرینگر/20نومبر/شمالی اور مشرقی سرحدوںپر ہندوستان 400-Sمیزائل سسٹم کو نصب کے گا جس سے چینی فوج کی جارحیت پر روک لگ سکتی ہے اور اس سے بھارتی فوج سرحد پر چینی فوج کی صلاحیت کی برابری کرسکے گی اور یہ میزائل سسٹم روس نے بھارت کو کم وقت میں ہی فراہم کئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان سال 2022 تک شمالی اور مشرقی سرحد پر S-400 میزائل سسٹم کے کم ازکم دو فوجی ٹیم تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ جدید میزائل سسٹم کے ذریعہ ہندوستانی فوج سرحد پرچینی فوج کی صلاحیت کی برابری کرسکے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پتن کے قریبی تعلقات کے سبب ہندوستان کو دو S-400 میزائل سسٹم کم وقت میں مل گئے ہیں۔ وہیں ولادیمیر پتن بھی 6 دسمبر کو ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دوران وہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق، ماسکو میں ڈپلومیٹس کے مطابق، S-400 سسٹم کے ایڈوانس ایلیمنٹس ہندوستان کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ وہیں گہرائی تک کام کرنے کے اہل رڈار بھی آئندہ ماہ ڈیلیور ہونے جا رہے ہیں۔ دراصل، چین کی فوج نے لداخ اور اروناچل پردیش میں حقیقی کنٹرول لائن کے پاس اسی روسی تکنیک سے لیس میزائل سسٹم کو تعینات کیا ہے۔ ایسے میں ہندوستان سرحد پر اپنی فوجی طاقت میں توازن بناسکے گا۔ رپورٹ کے مطابق، دو S-400 سسٹم 2022 کی شروعات تک آپریٹ ہوسکیں گے۔ روس میں ٹریننگ حاصل کرنے والی ہندوستانی فوج کی دو ٹیمیں S-400 سسٹم کی ٹریننگ کے لئے تیار ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ یہ دشمن کے علاقے میں 400 کلو میٹر تک مار کرسکتا ہے۔ ہندوستانی سرزمین پر S-400 سسٹم کے تعینات ہونے کے ساتھ ہی مودی حکومت بھی چینی میزائل اور فضائیہ کو جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ ایک سسٹم کو اترپردیش میں تعینات کیا جائے گا، جو لداخ میں دو محاذ پر کام کرے گا۔ کیونکہ گہرائی تک کام کرنے والے رڈار پر ہندوستان کو ہدف بناکر داغی گئی میزائل یا حملے کا جواب دینے کے لئے تیار رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں